بلدیاتی اداروں کا قیام اوراستحکام جمہوریت اورملکی ترقی کےلئےازحد ضروری ہے:چیف الیکشن کمشنر

0
29

اسلام آباد:چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کا قیام اور استحکام جمہوریت اور ملکی ترقی کے لئے از حد ضروری ہے۔تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ بلدیاتی اداروں کا قیام اور استحکام جمہوریت اور ملکی ترقی کے لئے از حد ضروری ہے۔

پنجاب میں ڈسٹرکٹ بارکونسلزکےانتخابات،لاہورمیں بدنظمی،الیکشن23جنوری تک ملتوی

انہوں نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد کے محب وطن عوام سے گزارش ہے کہ وہ کل کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے کر جمہوریت پر اپنے اعتماد کا بھر پور اظہار کریں اور بلدیاتی انتخابات میں ووٹرز اور عوام پر امن انتخابی ماحول کو یقینی بنائیں۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اس امر کو یقینی بنائے گا کہ انتخابی عمل میں کسی قسم کی مداخلت اور شر پسندی سے سختی سے نپٹا جائے۔

کراچی اورحیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کل ہی ہوں گے،بلاول کا اعلان

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن، انتخابی عملہ اور امن و امان قائم کرنے والے تمام ادارے کراچی و حیدرآباد کے عوام کے اعتماد پر ضرور پورا اتریں گے۔

پاکستانی ایکسپورٹرز نے50 کروڑ ڈالر کے آرڈر حاصل کرلیے

ادھر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب حکومت کو میانوالی ڈویژن کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روک دیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندی کا عمل جاری ہے، حلقہ بندی کے باعث اضلاع اور تحصیلوں کی حدبندی منجمد ہے، میانوالی کو ڈویژن کا درجہ دینا الیکشن کمیشن احکامات کی خلاف ورزی ہے، بھکر، میانوالی اور تلہ گنگ پر مشتمل ڈویژن کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا جائے۔

کراچی بلدیاتی انتخابات، سندھ حکومت کا ایک اور مراسلہ

الیکشن کمیشن کی جانب سے مراسلہ چیف سیکرٹری پنجاب کو بھجوا دیا گیا، پنجاب کی صوبائی کابینہ نے آج پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے آبائی ضلع کو ڈویژن بنانے کی منظوری دی تھی۔

Leave a reply