لاہور:پنجاب میں لاک ڈاؤن 16 مئی سے بڑھا کر24 مئی تک کرنےکی تجویزنےکاروباری طبقےکوپریشان کردیا ،اطلاعات کے مطابق پنجاب میں لاک ڈاؤن 16 مئی سے بڑھا کر 24 مئی تک کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب اور محکمہ صحت پنجاب نے صوبے میں لاک ڈاؤن مزید ایک ہفتہ بڑھانےکی تجویز پیش کی ہے۔صوبائی محکموں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن بڑھانے سےکورونا صورتحال مزید بہتر ہو سکتی ہے۔
پنجاب میں لاک ڈاؤن مزید بڑھایا جائے گا یا نہیں فیصلہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے اجلاس میں ہو گا۔یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس حوالے سے یہ بھی تجویز دی گئی ہے کہ لاک ڈاون کا وقت 16 مئی تک ہی محدود کردیا جائے تاکہ لوگ اپنی روزی روٹی کا بندوبست کرسکیں