لوگ بل دیتے ہیں انہیں بجلی تو دیں، بجلی کی لوڈ شیڈ نگ پر چیئرمین نیپرا سی ای او آئیسکو پر برہم

0
44

اسلام آباد: بجلی کی لوڈ شیڈںگ پر چیئرمین نیپرا نے سی ای او آئیسکو پر برہمی کا اظہار کیا-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے لائسنس کی تجدید کے لیے نیپرا میں سماعت ہوئی سی ای او آئیسکو ڈاکٹر محمد امجد نے کہا کہ آئیسکو کے بجلی نقصانات سب سے کم ہیں، ہماری وصولیوں کی شرح بھی سب کمپنیوں سے اچھی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا دادو واقعہ پر حکومتی رسپانس کی سست روی کا اعتراف

چیئرمین نیپرا نے کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے لائسنس کی تجدید کے لیے پانچ سال کی کارکردگی دیکھیں گے، تمام بجلی تقسیم کار کمپنیاں پانچ سالہ کارکردگی رپورٹ جمع کرائیں، آپ کہتے ہیں آئیسکو سب سے اچھی کمپنی ہے۔

چیئرمین نیپرا نے کہا کہ میری بیوی نے کہا کل بجلی آٹھ مرتبہ گئی، آپ چیئرمین نیپرا ہیں، اگر آپ کا یہ حال ہے تو باقی کا کیا حال ہوگا جبکہ رات میرے سامنے بھی میرے گھر کی بجلی دو بار گئی، لوگ بل دیتے ہیں انہیں بجلی تو دیں۔

چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ہم نے کراچی میں دو لاکھ 16 ہزار کھمبوں کی ارتھنگ کرائی، آئیسکو سمیت تمام بجلی تقسیم کار کمپنیاں بھی ارتھنگ کے عمل پر کام تیز کریں، بجلی تقسیم کار کمپنیاں اپنی وصولیوں کی تفصیل جمع کرائیں، جس کمپنی کے پاس تفصیل نہیں وہ تفصیلات منگوالیں۔

واضح رہے کہ کراچی، لاہور اور راولپنڈی سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہو گیا ہے گرمی اور رمضان کے دوران کئی کئی گھنٹے بجلی غائب رہنے سے عوام پریشان ہے اور شکوہ کر رہی ہے کہ بجلی کے بھاری بھرکم بل تو آتے ہیں لیکن بجلی نہیں آتی۔ ادھر تاجر اور درزی بھی وقت پر آرڈر مکمل نہ کرنے سے مشکلات کا شکار ہیں۔

پاکستان کا واحد ہسپتال تعمیراتی مراحل میں لینٹر تک

دوسری جانب لیسکو حکام نے بجلی کا کوٹہ فوری بڑھانے کا مطالبہ کر دیا ہے جبکہ ترجمان کےالیکٹرک کا کہناہے کہ نیشنل گرڈ سے 300 میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے، چند علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ عارضی طورپربڑھا دیاگیا ہے۔

علاوہ ازیں اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ بجلی کے بحران کے حل کے لیے میٹنگز ہوئی ہیں، 6 سے7 ہزارمیگاواٹ بجلی اس لیےنہیں بنائی جارہی کہ پاور پلانٹس کوفیول نہیں ملا، سندھ بھرمیں 10سے12 گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے گزشتہ حکومت کہتی رہی کہ بجلی سسٹم میں موجود ہے آج پوچھتا ہوں کدھر ہے بجلی ؟ سابق وزیر فواد چودھری نے کہا اسٹیبلشمینٹ سے نہ بن سکی اس لیے حکومت ختم ہوئی پی ٹی آئی حکومت صرف ان کی نا اہلی سے گئی فیڈرل اور صوبائی گورنمنٹ دونوں کے لیے لوڈ شیڈنگ ایک بڑا چیلنج ہے، ایک پاور پلانٹ جو میرٹ آرڈر میں سب سے اوپر ہے اور سستی بجلی دیتا ہے، یہ پلانٹ سستی بجلی دے رہا ہے جس سے کے الیکٹرک بجلی لیتی ہے۔

کوورنا قوانین کی خلاف ورزی: دبئی سول ایوی ایشن کا پی آئی اے پر بھاری جرمانہ عائد

Leave a reply