اداکار سید جبران کا کہنا ہے کہ میںنے اپنے کیرئیر میں ہر طرح کا کردار ادا کرنے کی کوشش کی ہے . جب بھی میرے پاس کوئی پراجیکٹ آتا ہے میں دیکھتا ہوںکہ اس میں اداکاری کرنےکا مارجن ہے یا نہیں چاہے وہ کردار منفی ہو یا مثبت. میں نے اپنے کیرئیر میں بہت سارے منفی کردار کئے ہیں مثبت بھی کئے ہیں لیکن لوگوں کو میرے منفی کردار زیادہ یاد ہیں. سید جبران نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میں منفی کردار اس لئے پسند کرتا ہوں کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ ایک تو لوگوںکو یہ یاد رہ جاتے ہیں دوسرا یہ کہ ان میں اداکاری کا بہت زیادہ مارجن ہوتا ہے. میں صرف
تعداد بڑھانے کےلئے کام نہیںکرتا بلکہ یہ دیکھتا ہوں کہ میرا کردار شائقین کو یاد رہ جائیگا یا نہیں. میرا کردار شائقین کو یاد رہ جائے اس کےلئے میںبہت محنت کرتا ہوں . انہوں نے مزید کہا کہ میں بہت ہی خوش نصیب آرٹسٹ ہوں کہ مجھے میرے مداح ہر کردار ہر روپ میں پسند کرتے ہیں ٹی وی کے ساتھ جب اس سال مں نے فلم میں کام کیا تو اس میں بھی مجھے شائقین نے بے حد سراہا. یاد رہے کہ سید جبران نے اس سال فلم گھبرانا نہیں ہے سے اپنا ڈیبیو کیا اور انہیںخاصا سراہا گیا.








