لوک ورثہ اسلام آباد میں میوزیکل کنسرٹ، روایتی اور جدید موسیقی نے سماں باندھ دیا

0
37
لوک ورثہ اسلام آباد میں میوزیکل کنسرٹ، روایتی اور جدید موسیقی نے سماں باندھ دیا #Baaghi

لوک ورثہ اسلام آباد میں میوزیکل کنسرٹ، نوجوان گلوکاروں کی شاندار پرفارمنس پر شہری کھل اٹھے-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کورونا وبا کے باعث مانند پڑنے والی اسلام آباد کی رونقیں لوٹنے لگیں، لوک ورثہ اسلام آباد میں منعقدہ میوزیکل کنسرٹ میں نوجوان گلوکاروں نے سریلی آواز کا جادو جگایا تو شہری کھنچے چلے آئے۔

مدھر سر اور سحر انگیز گائیکی، لوک ورثہ اسلام آباد میں سجا میوزیکل کنسرٹ، شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔ روایتی موسیقی کے سروں نے ہر کسی کو اپنے سحر میں جکڑ لیا تو نوجوانوں نے جدید موسیقی سے بھی شائقین کو خوب محظوظ کیا۔

اسلام آباد کے لوگوں نے شام موسیقی کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے کھلی فضا میں ایسی تقریبات کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔

شہریوں نے کورونا وبا کے پریشان کن حالات کے بعد تفریحی سرگرمی پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کے دوران ایسی تفریحی سرگرمیاں تازہ ہوا کے جھونکے کی طرح ہیں۔

Leave a reply