کوہ نور ہیرا کی پاکستان واپسی کیلئے دائر درخواست سماعت کے لئے مقرر

0
94
کوہ نور ہیرا کی پاکستان واپسی کیلئے دائر درخواست سماعت کے لئے مقرر #Baaghi

کوہ نور ہیرا کی پاکستان واپسی کیلئے دائر درخواست سماعت کے لئے مقرر

کوہ نور ہیرا کی پاکستان واپسی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی ہے

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید کوہ نور ہیرے کی واپسی کیلئے دائر کی گئی درخواست پر یکم جولائی سماعت کریں گے درخواستگزار کا کہنا ہے کہ برطانیہ نے ہیرا مہاراجہ رنجیت سنگھ کے پوتے دلیپ سنگھ سے چھینا تھا اور برطانیہ لے گئے تھے .درخواست گزار کا کہنا تھا کہ جب1953 میں ملکہ الزبتھ ثانی نے برطانیہ کا تخت سنبھالا تو دلیپ سنگھ سے چھینا گیا کوہ نور ہیرا اس کے تاج کا حصہ تھا کوہِ نورہیرا پنجاب کا ثقافتی ورثہ ہے ملکہ ا لزبتھ کا اس پر کوئی حق نہیں۔

درخواست گزار نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ کوہ نور ہیرا برطانوی حکومت سے واپس لینے اور پاکستان لانے کا حکم دیا جائے

دنیا کا قیمتی لاہور ڈائمنڈ ہار، ملکہ برطانیہ اور ایک مسکراہٹ

ارطغرل ہمارے لئے خطرہ نہیں بلکہ موقع ہے ، سینیٹر فیصل جاوید اینگن کی حمایت میں بول…

اسرا بلجیک ایک اور پاکستانی برانڈ کی ایمبیسیڈر مقرر

ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے پر سیف علی خان کے خلاف مقدمہ درج

میڈیا رپورٹس کے مطابق کوہِ نور دنیا کے بڑے ہیروں میں شمار ہونے والا 105 کیرٹ کا ہیرا ہے جسے برطانیہ کے شاہی زیور کے طور پر ٹاور آف لندن میں نمائش کے لیے رکھا گیا ہے۔ یہ ہیرا مہاراجا رنجیت سنگھ کی خلعت کی زینت بنا رہا۔ 1839ء میں مہاراجا کا انتقال ہو گیا 1846ء میں سکھ انگریز جنگ میں سکھوں کو شکست ہوئی یہ ہیرا بھی برطانیہ کے قبضہ میں چلا گیا۔سکھ حکمران مہاراجا دلیپ سنگھ سے یہ ہیرا برطانیہ کے ہاتھ لگا اور یہ ہیرا سر لارنس گورنر پنجاب کے پاس موجود رہا اسے ایک حکم ملا کہ  ہیرا لندن بھیجا جائے اس حکم کی تعمیل کی گئی اور ہیرا لندن بھجوا دیا گیا۔ لندن میں اس ہیرے کو تراشنے کے بعد تاج برطانیہ کی زینت بنایا گیا ہے۔

Leave a reply