پاکستانی سیاستدان لڑتے رہے، بھارت نے اتنے بھاری ووٹوں سے بل منظور کر لیا کہ ہر کوئی حیران رہ گیا

0
59

پاکستان میں اپوزیشن جماعتوں اور حکومت میں شامل سیاستدان کشمیر کی خصوصی حیثیت والی دفعات ختم ہونے پر آپس میں الجھتے او رایک دوسرے پر الزام تراشیاں‌ کرتے رہے جبکہ دوسری جانب بھارتی لوک سبھا میں مقبوضہ کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا کالا قانون بھارتی اکثریت سے پاس کر لیا ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی پارلیمنٹ میں منگل کو جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے سے متعلق آرٹیکل 370 کی زیادہ تر شقوں کو ختم کرنے سے وابستہ قرارداد کو منظوری دیدی گئی ہے، بھارتی راجیہ سبھا نے یہ قرارداد پیر کو ہی پاس کر لی تھی جبکہ ہندوستانی لوک سبھا نے آرٹیکل 370 کی زیادہ تر شقوں کو ختم کرنے سے متعلق متنازعہ قرارداد کو 72 کے مقابلہ میں 351 ووٹوں سے پاس کر لیا ہے، اسی طرح لوک سبھا میں جموں و کشمیر تشکیل نو ایکٹ 2019 کو 70 کے مقابلہ میں 370 ووٹوں سے منظور کیا گیاہے،

واضح‌ رہے کہ کل پیر کو جموں و کشمیر تشکیل نو ایکٹ پاس کرنے کیلئے راجیہ سبھا میں ووٹنگ ہوئی ، جس میں 61 کے مقابلہ 125 ووٹوں سے اس کو منظور کرلیا گیا تھا، یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان اور بھارت میں ایک ہی دن اسمبلیوں کے اجلاس ہوئے، پاکستان کی قومی اسمبلی میں اپوزیشن اراکین شورشرابا کرتے رہے اور مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے کی کوشش کی گئی تاہم بھارتی لوک سبھا میں ہندوستانی اراکین پارلیمنٹ نے بھاری اکثریت سے ہندوستاتنی وزیر داخلہ امیت شاہ کی جانب سے پیش کردہ بل منظور کر لیا،

Leave a reply