لاہور: حریم فاروق اورعلی رحمان کی نئی رومانوی کامیڈی فلم ”ہیر مان جا“ کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی مداحوں میں مقبول ہوگیا۔
گزشتہ روز پاکستسنی کامیڈی فلم "ہیر مان جا‘‘ کا ٹریلر یو ٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا کے ساتھ ملک کے تمام سنیما گھروں میں ریلیز کیا گیا ہے جسے فلمی حلقوں کے ساتھ ساتھ شائقین نے بھی بہت پسند کیا ہے۔ یوٹیوب پر ٹریلر کو 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 1 ملین ویوز مل چکے ہیں.
ہدایت کار اظفر جعفری کی رومانوی کامیڈی فلم’’ہیرمان جا‘‘ میں ٹی وی کی معروف جوڑی علی رحمان اور حریم فاروق نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں جسے لوگوں نے بہت پسند کیا ہے.
آئی آر کے بینر تلے بننے والی فلم ”ہیر مان جا“ اس کامیاب ٹیم کی نئی پیشکش ہے جو اس سے پہلے’’جانان‘‘ اور’’پرچی‘‘ فلمیں بنا چکے ہیں، جلد ریلیز ہونے والی فلم میں علی رحمان اور حریم فاروق کی جوڑی اس سے قبل بھی کئی ڈراموں اورفلم ’’پرچی‘‘ میں جلوے دکھا چکی ہے،اور یہی وجہ ہے کہ فلمی حلقوں اور شائقین کو فلم کا بے صبری سے انتظار ہے۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فلم کی کہانی نوجوان نسل کے مسائل اور حالات کو مد نظر رکھ کر لکھی گئی ہے. فلم کی کہانی کو اجاگر کرنے کے لیے کئی معروف فنکار میکائل ذولفقار، آمنہ شیخ، شیزعلی خان، عابد علی اور احمد علی اکبر اپنا جلوہ دکھائیں گے.
یاد رہے کامیڈی سے بھرپور حریم فاروق اور علی رحمان کی فلم عیدالاضحی پر سینما گھروں کی زینت بنے گی.