لندن میں ابرارالحق کے کنسرٹ میں لڑائی، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پہنچ گئے۔
باغی ٹی وی :لندن میں ابرارالحق کے کنسرٹ میں لڑائی ہو گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ،عینی شاہدین کے مطابق کنسرٹ کے دوران لوگوں میں بحث و تکرار ہو گئی جو کہ شدید لڑائی تک پہنچ گئی انتظامیہ کو پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کو بلانا پڑاپولیس نے موقع پر پہنچ کر لوگوں کو منتشرکیا لڑائی کیوں ہوئی یہ وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی ،لندن میں ابرار الحق کے شو کے دوران بدنظمی اور لڑائی ،بڑی مشکل سے ابرار الحق کو نکالا گیا اور ان کو ریسکیو کیا گیا وہ اس واقعہ کے بعد کسی بھی سوال کا جواب نہ دے سکے
بعد میں ابرارالحق نے کہا کہ گزشتہ روز کانسرٹ کے بعد کچھ لوگوں نے ہنگامہ آرائی کی سیاسی پارٹی کے لوگوں نے کچھ غیر ملکی باشندوں کی مدد سے ہنگامہ آرائی کرنے کی کوشش کی ہنگامہ آرائی کی کوشش لندن کے لوگوں کی بروقت مداخلت سے ناکام ہوئی
لنڈن میں ابرار الحق کے شو پر لڑائی ، پولیس بلا لی گئی #london pic.twitter.com/L7cFw3C8SP
— Safina Khan (@SafinaKhann) May 28, 2023
واضح رہے کہ حال ہی میں تحریک انصاف کے رہنما اور معروف گلوکار ابرار الحق نےسیاست سے علیحدگی کا اعلان کیا معروف گلوکار ابرار الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرا تعلق فوجی خاندان سے ہے ، شہیدوں کی بے حرمتی کا سوچ بھی نہیں سکتا، ہر مسلمان کی طرح میں بھی فوج میں جانا چاہتا تھا، جو کچھ 9 مئی کو ہوا وہ انتہائی تکلیف دہ تھا –
ان کا کہنا تھا کہ ان واقعات کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں صرف پارٹی ہی نہیں بلکہ سیاست بھی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں، سیاست چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے ابرار الحق آبدیدہ ہوگئےتھے-
سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی
لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا