لندن کی تصویریں بتا رہی ہیں کہ میاں صاحب کو کیا کیا تکلیف ہے، ایسا کس نے کہا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جی سی یونیورسٹی سیالکوٹ میں منعقدہ پروگرام بزم اقبال اقبال آگاہی پروگرام کی تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف واحد ایسی جماعت ہے جس کے اندر بھی جمہوریت ہے ۔ الیکشن کمیشن مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی درخواستوں کے ساتھ تحریک انصاف کی درخواستوں کو بھی یکجا کر کے سنے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتیں اسی الیکشن کمیشن پر انگلیاں اٹھاتے ہیںاور اسی کمیشن کے پاس تحریک انصاف کے خلاف درخواستیں لے کر چلے جاتی ہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف نے بھی الیکشن کمیشن میں دیگر جماعتوں کے خلاف درخواستین دے رکھی ہیں ،جس الیکشن کے بارے میں اپوزیشن نڈھال تھی اسی الیکشن کمیشن سے انصاف لینے گئی ہے ۔ راہبر کمیٹی راہزن کمیٹی بن چکی ہے انہیں پتہ ہے عمران خان ملکی معشیت کو لے کر ترقی کی راہوں پر گامزن ہیں ۔
نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی
بانڈ نہیں ہم یہ چیز دے سکتے ہیں،ن لیگ نے عدالت میں کیا کہا؟ سماعت دوسری بار ملتوی
نوازان ای سی ایل، وفاقی حکومت کیا کرنے جا رہی؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتا دیا
شہباز اگر مگر کے بغیر واضح طور پہ بتائیں کہ نواز شریف واپس آئیں گے؟ عدالت
نواز شریف کا علاج لندن میں کونسے ڈاکٹر کر رہے ہیں؟ ڈاکٹر عدنان نے بتا دیا
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم یہ سیاسی دکانیں بند کر کے رہیں گے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ چیف جسٹس عدلیہ کے ماتھے کا جھومر ہیں ۔ عدلیہ کے فیصلے کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کے بیانات کو توڑ موڑ کر پیش کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے علاج کے لئے ائیر بس منگوائی اس کی فوٹیج میڈیا پر چلتی رہیں اور پھر وہ قطری طیارے پر لندن کے لیے روانہ ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ لندن کی تصویریں بتا رہی ہیں کہ میاں صاحب کو کیا کیا تکلیف ہے ہم توقع کرتے ہیں نوازشریف اپنے علاج معالجے کے بعد پاکستان واپش آئیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ کنٹرول لائن پر موجود اقوام متحدہ کے مبصرین صورتحال کے بارے میں اپنی رپورٹ اقوام متحدہ کو د یتے رہے ہیں ۔ بھارتی حکومت نے اب اقوام متحدہ کے مبصرین کو کام کرنے سے روک رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان سے دو امریکی پروفیسروں کی رہائی وزیر اعظم عمران خان کی کاوشوں سے ممکن ہوئی ہے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں امن کے لئے کاوشوں پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔