لندن میں ایسا کیا ہوا کہ ن لیگی وفد میڈیا سے منہ چھپاتا رہا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کا وفد لندن پہنچ گیا، لندن پہنچنے والے وفد میں خواجہ آصف، رانا تنیو، ایاز صادق، مریم اورنگزیب و دیگر شامل ہیں، وفد نے لندن پہنچ کر میڈیا سے بات نہیں کی .

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ میں نے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کے الزامات کے بارے میں سنا ہے لیکن ابھی کوئی بات نہیں کرنا چاہتی جبکہ خواجہ آصف کا بھی کہنا تھا کہ وہ کسی قسم کی کوئی بات اس وقت نہیں کرنا چاہتے۔

ن لیگی رہنماؤں کو شہباز شریف نے لندن بلایا،مسلم لیگ ن کے اراکین کا اجلا س جمعہ کو لندن میں ہو گا جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالہ سے مشاورت کی جائے گی، لیگی رہنماؤں نے ایئر پورٹ پر میڈیا کے سوالات کے جواب نہیں دیئے، وفد سابق وزریراعظم نواز شریف کی عیادت بھی کرے گا.
۔

اجلاس میں آرمی چیف کی مدت ملازمت کے حوالے سے قانون سازی پر بھی بات چیت ہوگی جبکہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دنیا میں ہماری عزت نہیں، نواز شریف کا لندن کی فٹ پاتھ پر اعتراف

نواز شریف کی حالت نازک مگر بیماری کی رپورٹ سامنے کیوں نہیں آئی؟ اہم خبر

نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں پر نیب میں مقدمات چل رہے ہیں، نواز شریف کو سات برس کی سزا ہو چکی، شہباز شریف ضمانت پر ہیں، مریم نواز بھی ضمانت پر ہیں، شاہد خاقان عباسی، حمزہ شہباز، خواجہ سلمان رفیق، خواجہ سعد رفیق، رانا ثناء اللہ مختلف کیسز میں جیلوں میں ہیں، احسن اقبال کے خلاف نیب میں تحقیقات جاری ہیں، اب خواجہ آصف کے خلاف تحقیقات کا آغاز ایف آئی اے نے شروع کر دیا ہے.

Shares: