اسلام آباد: ملک اور قوم کی سلامتی کیلئے پرعزم ہیں:اللہ میرے شاہینوں کو سلامت رکھیں:پاکستان زندہ باد،اطلاعات کے مطابق آج 27 فروری کے دن قوم جہاں پاک فوج کے شاہینوں کی طرف سے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے اور ذلت آمیزشکست دینے کے اس عظیم دن کی تیسری سالگرہ منارہی ہے، وہاں آج پاکستان کی قیادت نے ایک بار پھرقوم کو حوصلہ دیتے ہوئے بڑا اہم پیغام دیا ہے ،
اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ ملک اور اپنی قوم کی سلامتی کے لیے پرعزم اور غیر متزلزل ہیں، 27 فروری 2019 کو بھارت کو ثابت کرکے دکھایا۔ مذاکرات کو کبھی بھی کمزوری کی علامت نہیں سمجھنا چاہیے۔اس سے قبل ایک تقریب میں وزیراعظم نے پاکستانی قوم اور پاک فوج کوخراج تحسین پیش کرتےہوئے کہا کہ میرے شاہینوں کو اللہ سلامت رکھیں اللہ نے ان کے ہاتھوں فتح لکھ رکھی ہے ، انہوں نے جاتے ہوئے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہوئے پاک فضائیہ کے شاہنیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے 27 فروری 2019 کو بھارتی ونگ کمانڈرکو زندہ گرفتار کرکے طیاروں کو تباہ کرکے بھارت میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگوا دیئے تھے
I have always believed in conflict resolution through dialogue & diplomacy. That should never be taken as a sign of weakness. As we showed India on 27Feb2019, when it chose to attack us, our armed forces backed by the nation will respond to mly aggression & prevail at all levels.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 27, 2022
وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ہمیشہ مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے حل پر یقین رکھتے ہیں، مذاکرات کو کبھی بھی کمزوری کی علامت نہیں سمجھنا چاہیے، ہم نے 27 فروری 2019 کو بھارت کو ثابت کرکے دکھایا جب اس نے حملے کا انتخاب کیا۔انہوں نے کہا کہ قوم کی حمایت سے ہماری مسلح افواج ہر سطح پر جارحیت کا جواب دیں گی اور غالب آئیں گی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ آج کے دن پاکستان کی مسلح افواج نے ناکام بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے آج کے دن کی مناسبت سے شئیر کیے گئے اپنے پیغام میں کہاکہ آج 27 فروری کو ہم آپریشن ’سوئفٹ ریٹارٹ‘ کی تیسری سالگرہ منا رہے ہیں۔
Today marks 3rd anniversary of “Op Swift Retort” when Pakistan Armed Forces gave a befitting response to Indian failed misadventure. Achievements of PAF in shooting down 2 Indian fighter ac, detection of Indian submarine at sea by Pak Navy & resounding response at LOC (1/2)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) February 27, 2022
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج نے پیشہ وارانہ عزم کا مظاہرہ کیا۔ پاک فضائیہ نے دو بھارتی جنگی جہاز مار گرائے۔ پاک بحریہ نے سمندر میں بھارتی آبدوز کا سراغ لگایا۔ پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر زوردار جواب دیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق جارحیت کے جواب میں صرف ہتھیار اور تعداد نہیں بلکہ قوم کا عزم اورمسلح افواج کی آپریشنل تیاریاں کامیاب رہتی ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے پیغام کے اختتام میں پاکستان زندہ باد بھی لکھا۔