لانگ مارچ کے حوالے سے مشاورت مکمل ، جلد اعلان ہوگا،میاں اسلم اقبال

سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے اسلامیہ پارک میں کھلی کچہری لگائی، لوگوں کے مسائل سنے اور بعض شکایات پر سائلین کو موقع پر ہی ریلیف دیا، سینئر صوبائی وزیر نے انسداد ڈینگی واک کی قیادت کی اور بچے کو پولیو ویکسین کے قطرے پلاکر پولیو مہم کا افتتاح کیا.

سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے اس موقع پر میڈیا اور لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں، لوگوں کے مسائل اپنے مسائل سمجھ کر حل کرنے کی کوشش کرتا ہوں، تمام سیکرٹری صاحبان، انتظامی اور پولیس افسران بھی اپنے دفاتر میں آئندہ ہفتے سے لوگوں کے مسائل سنیں گے، انہوں نے کہا کہ خدمت خلق سے دلی سکون ملتا ہے، آخری سانس تک عوام کی خدمت کرتا رہوں گا، انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے دور میں کرپشن اور ہمارے دور میں ترقی کے ریکارڈ بنے، ن لیگ نے اربوں روپے اپنی ذاتی تشہیر پر ضائع کردیئے، پاکستان تحریک انصاف نے اربوں روپے سے عام آدمی کی فلاح کے منصوبے مکمل کئے، سازش کے ذریعے اقتدار پرقبضہ کرنے والوں نے ترقی کا راستہ روک کر عوام سے دشمنی کی، کرپٹ ٹولے کو ہرمحاز پر عوام کے غضب کا سامنا کرنا پڑے گا، عوام کا مسترد ٹولا مایوسی کا شکار ہے اور کل کے ضمنی انتخابات میں بھی تحریک انصاف ہی کامیاب ہوگی،

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ وفاق میں بیٹھے بزدل حکمرانوں کو جھوٹ کے سوا کچھ نہیں آتا، حکمران عوام کی طاقت سے آئیں تو کوئی انہیں زیر نہیں کرسکتا، وفاقی حکمران عوام کی طاقت سے نہیں سازش سے آئے، اسی لئے ان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، عمران خان کے دور میں کسی کو پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جرات نہیں ہوئی، آج بیرونی طاقتیں ہمارے پرامن ایٹمی پروگرام کے خلاف باتیں کر رہے ہیں اور بزدل حکمران خاموش ہیں، انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے حوالے سے مشاورت مکمل ہوچکی، جلد اعلان ہوگا، عوام نے عمران خان کے بیانیے کو قبول کیا ہے اور کال کے منتظر ہیں، عمران خان کی ایک کال پر لوگ سڑکوں پر ہوں گے، احتجاج اور لانگ مارچ آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر ہوگا.

نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

اعظم سواتی کیخلاف مقدمہ پیکا قانون کے تحت درج کیا گیا

ر صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ اعظم سواتی نے کہا ہے کہ ان پر تشدد ہوا ؟ 

Shares: