میرے کپڑے اتارے گئے، اعظم سواتی کا دعویٰ،ایف آئی آر بھی سامنے آ گئی

0
59
azam sawati

اعظم سواتی کیخلاف مقدمہ پیکا قانون کے تحت درج کیا گیا
اعظم سواتی کیخلا ف مقدمے میں 20،131،500،505اور تعزیرات پاکستان کی دفعہ 109 شامل ہیں ،ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ اعظم سواتی نے بد نیتی پرمبنی ٹویٹ کیا ،اعظم سواتی نے غلط مقاصد کی تکمیل کیلئے انتہائی تضحیک آمیز ٹویٹ کیا اعظم سواتی نے ریاست ،اداروں کو براہ راست نشانہ بنایا اعظم سواتی کا ٹویٹ اداروں میں تقسیم پھیلانے کی گھناونی سازش ہے ایف آ ئی اے کے مقدمے میں متنازعہ ٹویٹ کا متن بھی شامل کیا گیا ایف آئی آر کے مطابق اعظم سواتی کے خلاف مقدمے کا مدعی ایف آئی اے کا ٹیکنیکل اسسٹنٹ انیس الرحمٰن ہے ایف آئی آر کے متن کے مطابق اعظم سواتی نے ریاستی اداروں، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت سینئر حکومتی عہدیداروں کے خلاف سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹس کیں، ٹوئٹس عوام اور فوجی جوانوں میں آرمی چیف اور فوج کے خلاف نفرت پیدا کرنے کی کوشش تھی

عدالت پیشی کے موقع پر اعظم سواتی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے نے مجھے گرفتار کیا، میرے اوپر تشدد کیا گیا، کپڑے اتارے گئے،پارلیمنٹیرین کے کپڑے اتارے جا رہے ہیں، قوم کو بتا رہا ہوں

تحریک انصاف کے رہنما، بغاوت کے مقدمے میں ضمانت پر رہا، شہباز گل نے بھی ٹویٹ کی اور کہا کہ سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری اور پھر انہیں ننگا کر کے مارنا- وہ ایک بزرگ ہیں۔ نانا اور دادا ہیں۔ ایک لمحے کو سوچیں ان کی فیملی پر کیا گزر رہی- ہمیں پتہ ہے ہم آپ سے کمزور ہیں کچھ نہیں کر سکتے۔ اس لئے آپ سے استدعا ہے کہ مجھ سمیت پی ٹی آئی کہ کسی جوان کو پکڑ لیں لیکن بزرگ کو ننگا نہ کریں

قبل ازیں سیشن کورٹ اسلام آباد میں سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری و پیشی کی سماعت کا تحریری حکمنامہ کر دیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ اعظم سواتی کا ریمانڈ شروع ہونے سے پہلے اور بعد میں میڈیکل کروایا جائے ، ملزم اعظم سواتی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جاتا ہے ایف آئی اے نے ٹویٹر اکاؤنٹ اور متعلقہ موبائل کی ریکوری کے لیے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی،اعظم سواتی نے شکایت کی کہ رات3 بجے گرفتاری کے بعد ان پر تشدد کیا گیا ، ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم کے ٹویٹر اکاؤنٹ کا تکنیکی موازنہ کرنا ہے، تفتیش اور برآمدگی کے لیے ملزم کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جاتا ہے،ملزم اعظم سواتی کو 15 اکتوبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے،

آرڈر پر عمل نہ ہوا تو سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر، آئی جی اسلام آباد پیش ہوں،عدالت

میرا کچرا،میری ذمہ داری،برطانوی ہائی کمشنر ایک بار پھر مارگلہ کی پہاڑیوں پر پہنچ گئے

وزیراعظم کی رہائشگاہ بنی گالہ کے قریب کسی بھی وقت بڑے خونی تصادم کا خطرہ

مارگلہ کے پہاڑوں پر قبضہ،درختوں کی کٹائی جاری ،ادارے بنے خاموش تماشائی

سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں مونال ریسٹورنٹ کے حوالہ سے بڑا حکم

مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن

 ماحولیاتی منظوری کے بغیر مارگلہ ایونیو کی تعمیر کیس پر فیصلہ محفوظ 

جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

Leave a reply