پی ٹی آئی کے حکومت مخالف لانگ مارچ کی وجہ سے شہری کئی مسائل سے دوچار ہیں-
باغی ٹی وی : پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث جڑواں شہروں راولپنڈی و اسلام آباد میں معمولات زندگی بری طرح متاثر رہی، سرکاری دفاتر میں افسران و ملازمین کی حاضری، کاروباری مراکز میں خریداروں کی آمد نہ ہونے کے برابر تھی۔
الیکشن کا فیصلہ حکومت اور اتحادیوں کا ہے،وہ جب مرضی تاریخ کا اعلان کریں، وفاقی وزیر
سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں چھٹی رہی،مریضوں کو سڑکوں پر کھڑی گئی رکاوٹوں کے باعث اسپتالوں تک پہنچنے کے میں مشکلات کا سامنا رہا سڑکوں پر جگہ جگہ کھڑی کی گئی رکاوٹوں کے باعث گاڑیاں سڑکوں پر نہ آسکیں اور شہری پیدل اور موٹر سائیکلوں پر سفر کرنے پر مجبور رہے، رکاوٹوں کیلیے کھڑے کیے گے کنٹینروں کے نیچے سے شہری گزرتے رہے۔
دوسری جانب ٹرانسپورٹیشن بند ہونے سے دیگر شہروں میں جانے والے مسافرشدید پریشانی کا شکار ہیں گزشتہ 2 روز سے لاہور سے دوسرے شہروں کو جانے والی ٹرانسپورٹ لانگ مارچ کی وجہ سے بند ہے جس کی وجہ سےمسافر رل گئے ہیں۔
ریاست کی رٹ یقینی بنانے کیلئےفتنہ پرور ٹولےکو اسلام آباد سے باہر نکالنے کے احکامات دیئے، وزیر داخلہ
مسافروں کا کہنا تھا کہ وہ 12 گھنٹے سے بس اڈوں پر اِدھر اُدھر بھاگ رہے ہیں مگر انہیں ٹرانسپورٹ نہیں مل رہی۔ بعض مسافروں نےبس اڈوں میں بینچوں پر ہی بستربچھا لیے جب کہ اس صورتحال میں کئی مسافروں نے سامان چوری ہونے کی بھی شکایات کیں-
دوسری جانب ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ2 روز سے بسیں نہیں چل رہیں، کاروبار بند ہونے کی وجہ سے شدید نقصان ہو رہا ہے۔