اے ٹی سی لاہور،لانگ مارچ کے دوران سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

اے ٹی سی لاہور نے ملزمان کو فوری شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا ،عدالت نے تفتیشی افسر کو ابھی عدالت کے باہر ملزمان کے بیانات قلمبند کرنے کی ہدایت کر دی،زبیر نیازی ،میاں اکرم عثمان سمیت دیگر کو ابھی شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا

عدالت نے پی ٹی آئی کے 18 رہنماوں کی عبوری ضمانتوں میں 5 اگست تک توسیع کردی اے ٹی سی لاہور نے وکلا کو حتمی دلائل کے لیے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ،عدالت نے استفسار کیا کہ کیا تمام ملزمان شامل تفتیش ہو چکے ہیں ؟ وکیل ملزمان نے کہا کہ تمام ملزمان شامل تفتیش ہو چکے ہیں ملزمان کی طرف سے برہان معظم ملک ایڈووکیٹ پیش ہوئے جمشید اقبال چیمہ ، حماد اظہر ، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، محمود الرشید پیش ہوئے اسلم اقبال ، زبیر نیازی ،ندیم عباس بارا ،طارق اقبال ، عدیل ،زمان خان بھی پیش ہوئے افضال عظیم ، حسان نیازی ، مراد راس اور یاسر گیلانی نے عبوری ضمانتیں دائر کیں

اے ٹی سی لا ہورنے پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری کی عبوری ضمانت مسترد کر دی

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنماؤں نے دہشتگردی کی دفعات کو چیلنج کر دیا لاہور کے 4 تھانوں میں درج مقدمات میں دہشتگردی کی دفعات کو چیلنج کیا گیا حماد اظہر اور یاسمین راشد کی طرف سے اے ٹی سی میں درخواستیں دائر کر دی گئیں پولیس اور پراسیکیوشن کو دہشتگردی دفعات خارج کرنے کیلئے درخواستیں جمع کرائی گئیں

عدالت پیشی کے موقع پر میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ چند روز سے اداروں پر حملہ کرنا، ججز کو انڈر پریشر کرنا ان کا پرانا وطیرہ ہے، فیصلہ حق میں آئے تو مٹھائیاں بانٹتے ہیں، کہتے ہیں حق کی فتح ہوئی،انہیں سوچنا چاہیے کہ یہ نائنٹیز نہیں ،2022ہے من پسند فیصلوں کے لیے ججز کو کالز کرنا، عدالتوں پر حملہ کرنا ان کا معمول ہے،یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے عوام کا خون چوسا ہے، پیسے بنائے اور باہر جمع کیے انہوں نے اربوں کے کیسز ختم کروائے، نئے سرے سے کرپشن کا بازار گرم کیا

مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ سیاست کو منڈی بنا دیا گیا،عوام نے لوٹوں اور چوروں کو رد کر دیا ،ہم ملک بچانے نکلے ہیں، عوام کی املاک کو نقصان پہنچایا گیا،یہ مقدمات اور کارروائیوں کے لیے تیار ہو جائیں ، ملک کا بیڑا غرق کر دیا چار گھنٹے بعد یہ فاشسٹ حکومت گھر چلی جائے گی انہوں نے عدالتوں کو ماننے سے انکار کر دیا

پی ٹی آئی عہدیدار کے گھر سے برآمد اسلحہ کی تصاویر سامنے آ گئیں

لانگ مارچ، عمران خان سمیت تحریک انصاف کے رہنماؤں پر مقدمہ درج

کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

لانگ مارچ میں فیاض الحسن چوہان کتنے بندے لے کر نکلے،ویڈیو وائرل

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 25 مئی کو لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا، لاہور سے جب لانگ مارچ کے شرکا نکلے تھے تو انکا پولیس کے ساتھ تصادم ہوا تھا، ان دنوں پنجاب کی صوبائی حکومت نے دفعہ 144 نافذ کر رکھی تھی، لانگ مارچ کے شرکا اور پولیس میں کئی مقامات پر تصادم ہوا تھا، پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنماوں و کارکنان کو گرفتار بھی کیا تھا

لانگ مارچ کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت دیگر پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت پر بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا، اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ عمران خان سمیت 150افراد کیخلاف 3 مقدمات درج کر لئے گئے مقدمات میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی دفعات شامل کی گئی ہیں، مقدمہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت باقی قیادت، کارکنان پر درج کئے گئے ہیں، مقدمات میں 39 افراد کی گرفتاری بھی ظاہر کی گئی ہے ،درج مقدمات میں اسد عمر، عمران اسماعیل ، راجہ خرام نواز ،علی امین گنڈا پور اور علی نواز اعوان کے نام بھی شامل ہیں،وزیراعلی گلگت بلتستان پر بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا، فواد چودھری پر جہلم میں مقدمہ درج کیا گیا تھا

Shares: