وفاقی وزیرخواجہ آصف نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ اپنے نئے داماد کی اتنی عزت اور آؤ بھگت نہیں کرتے جتنی خیبر پختون خواہ میں عمران خان کی حکومت نے بیرونی سازش والے امریکہ کےسفیرکی ھے. ماشاءاللہ.
لوگ اپنے نئے داماد کی اتنی عزت اور آؤ بھگت نہیں کرتے جتنی خیبر پختون خواہ میں عمران خان کی حکومت نے بیرونی سازش والے امریکہ کےسفیرکی ھے. ماشاءاللہ pic.twitter.com/U10CnHse5C
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) August 8, 2022
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وفاقی وزیر نے امریکی سفیر کے دورہ کے پی کے کے دوران کے پی کے حکومت کی جانب سے امریکی سفیر کو دیئے گئے وی آئی پی پروٹوکول کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں.
میری خواہیش ہے کہ خیبر پختونخوا کو ریاست مدینہ کا ماڈل بنایا جائے اور امریکہ سفیر کو سامنے بٹھا کر اس غیر ملکی سازش کے خلاف وہ تقریر دہرائی جاتی جو بار بار پاکستانی عوام کو سنائی گئی فواد چودھری کی وہ تقاریر بھی یاد کریں جو انہوں نے واشنگٹن پوسٹ میں کالم لکھنے والوں کے خلاف کیں https://t.co/GQcPMciIWk
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) August 7, 2022
سینئر صحافی اور اینکر پرسن حامد میر نے خواجہ آصف کی جانب سے ٹویٹ پر کہا کہ میری خواہیش ہے کہ خیبر پختونخوا کو ریاست مدینہ کا ماڈل بنایا جائے اور امریکہ سفیر کو سامنے بٹھا کر اس غیر ملکی سازش کے خلاف وہ تقریر دہرائی جاتی جو بار بار پاکستانی عوام کو سنائی گئی فواد چودھری کی وہ تقاریر بھی یاد کریں جو انہوں نے واشنگٹن پوسٹ میں کالم لکھنے والوں کے خلاف کیں.
غلامی نامنظور اور سازش اپنی جگہ،عطیہ کیسے ٹھکراوں،یہ ہے عمران خان
پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی ہے.ملاقات میں محمود خان نے اپنے چیئرمین کی حکومت کے خلاف” سازش”کر کے ان کی حکومت ختم کرنے والے ملک کے سفیر کو کمال پروٹوکول دیا.
امریکہ کو برا بھلا اور” ایبسلوٹلی ںاٹ” کہنے والے عمران خان نے کے پی کے میں اپنی حکومت کے ذریعے امریکہ کی جانب سے گاڑیوں کا عطیہ دیکھتے ہی "ایبسلوٹلی ناٹ”کے نعرے کو فورا” ابسلوٹلی یس” میں بدل دیا. امریکہ کی غلامی نامنظور کرنے والے عمران خان اور ان کے وزیراعلی نے امریکہ ہی سے36 گاڑیوں کا عطیہ منظور کر لیا۔
پی ٹی آئی کے 13 اگست کے جلسے کا مقام تبدیل،اب جلسہ لاہور میں ہو گا
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جب وزیراعظم تھے تو مسلسل ایک ہی بیانیئے کی گردان الاپتے رہے کہ ہم امریکہ کی غلامی قبول نہیں کریں گے،عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکہ نے میری حکومت کے خلاف سازش کی ہے، خان صاحب کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں نے امریکہ کو کہ دیا ہے کہ” ایبسلوٹلی ناٹ”. ایک جانب سابق وزیراعظم عمران خان امریکہ مخالف بھاشن قوم کو دیتے رہے اور دوسری طرف امریکہ سے کے پی کے میں تعاون اور اشتراک کار پر امریکی حکومت کے ممنون ہیں.