کراچی:ايم کيوايم پاکستان نے اتحادی حکومت سے وفاقی اور صوبائی سطح پر ہونے والے معاہدوں پر عملدرآمد ميں تاخير پر تشويش کا اظہار کرديا۔

ايم کيوايم پاکستان کے کنوينر ڈاکٹر خالد مقبول صديقی کی زير صدارت کراچی ميں بہادرآباد مرکز پر رابطہ کميٹی کے اجلاس میں شرکاء کا کہنا تھا کہ متعدد بار مذاکرات کے باوجود غیرسنجیدہ رویے کے باعث معاہدوں پر ابتک عملدرآمد نہیں کیا جاسکا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، جس میں ایم کیوایم رہنماؤں نے پیپلزپارٹی سے معاہدوں پر عملدرآمد نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اجلاس میں متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے سندھ حکومت کے رویے پر بھی افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

ازبکستان کے صدر شوکت مرزا یوف روسی صدر کا اہم پیغام لے کرپاکستان پہنچ گئے

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم شہباز شریف سے دوبارہ اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم متحدہ قومی موومنٹ اور پیپلز پارٹی کے درمیان ہونے والے معاہدے کے ضامن تھے وہ اس نازک صورتحال میں ثالثی کا کردار ادا کریں۔

رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ پی پی نے بلدیاتی ایکٹ عدالتی فیصلے کے مطابق تیار کرنے کا وعدہ کیا تھا جس پر اب تک عملدرآمد نہیں ہوا جبکہ سندھ میں حلقہ بندیاں بھی الیکشن کمیشن کے بجائے حکومت نے کی ہیں، جس میں بدترین تعصب اور دھاندلی کا مظاہرہ کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کے دورے کے ثمرات آنےلگے:پاکستان ازبکستان مشترکہ اعلامیہ جاری

ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ اس طرح کی حلقہ بندیاں قبل ازانتخابات دھاندلی کی بد ترین مثال ہے، سندھ کی صوبائی حکومت جان بوجھ کر تاخیری حربے استعمال کررہی ہے، ایم کیو ایم نے ہمیشہ شہری، دیہی علاقوں کی خلیج کو کم کرنے کیلئے کام کیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سندھ بلدیاتی ایکٹ سے متعلق وعدہ وفا نہیں کیا ۔۔ رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم سے کردار ادا کرنے کی اپیل کردی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد میں کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کے بلدیاتی ایکٹ کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق آرٹیکل کے مطابق تیار کرنے کا وعدہ کیا تھا
اجلاس میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی ارکان کا کہنا تھا کہ ہم پر کارکنان اور عوام کا دباؤ بڑھ رہا ہے، عوام چاہتے ہیں ایم کیو ایم کو اس صورتحال میں کوئی فیصلہ کرنا چاہیے۔

Shares: