اجزاء:
لوکی آدھا کلو
چینی 1 پاؤ
بادام مغز 6 عدد
پستہ 12 عدد
دار چینی 1 عدد
دودھ 1 پاؤ
کیوڑہ آدھا چائے کا چمچ
چاندی کے ورق 2 عدد
گھی 75 گرام
الائچی 6عدد
ترکیب:
لوکی کو چھیل کر بیج باہر نکال دیں اور کدو کش کر لیں ایک دیگچی میں لوکی دودھ اور الائچی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے کے رکھ دیں جب دودھ خشک ہو جائے تو چولہے سے اتار دیں پھر ایک کڑاہی میں گھی گرم کر کے اس میں دار چینی ڈال دیں 1 منٹ بعد اس میں لوکی ڈال کر بھونیں جب اس کا تنگ گولڈن ہو جائے تو اس میں چینی ملا دیں اور مسلسل چمچہ ہلائیں تا کہ چینی کڑاہی کے پیندے سے چپک نہ جائے جب چینی کا پانی خشک ہو جائے تو اور گھی چھوڑنے لگے تو نیچے اتار لیں اور کسی باؤل میں ڈال کر اس مے اوپر ڈرائی فروٹ اور کیوڑہ چھڑک دیں اور چاندی کا ورق سجا دیں لوکی کا بہترین اور عمدہ حلوہ تیار ہے