پیاراندھا ہوتا ہے،نوکری گئی مگرچس آگئی،جیالوں کے بوسوں نے تہلکہ مچادیا ،

0
58

سکھر : پیاراندھا ہوتا ہے،نوکری گئی مگرچس آگئی،جیالوں کے بوسوں نے تہلکہ مچادیا ، اطلاعات کے مطابق سکھر کی احتساب عدالت کے باہر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا ہاتھ چومنے والے پولیس اہلکار کو معطل کردیا گیا۔سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے مطابق انسپکٹر شاہ نواز نے دوران ڈیوٹی احتساب عدالت کے باہر خورشید شاہ کا ہاتھ چوما۔

ذرائع کے مطابق سکھر کی احتساب عدالت میں آج خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں نیب حکام نے پی پی رہنما کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔احتساب عدالت نے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 6 روز کی توسیع کردی۔

اس سے قبل یکم جولائی 2018 کو روہڑی میں پیپلز پارٹی کے انتخابی جلسے میں ایک پرستار نے سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا چہرہ چوم لیا تھا۔خورشید شاہ اس شخص سے بچنے کی کوشش کرتے رہے تاہم ان کا پرستار اصرار کرتا رہا، سابق اپوزیشن لیڈر نے بمشکل پرستار سے جان چھڑائی اور یہ دلچسپ مناظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگئے۔

اسی طرح 30 جون 2018 کو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری دی جہاں ایک شخص نے ان کا بوسہ لینے کی کوشش کی تھی۔بلاول بھٹو زرداری نے لیاری میں انتخابی مہم کے آغاز سے قبل عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

Leave a reply