ایل پی جی کی فروخت نوٹیفائیڈ قیمتوں پر یقینی بنائی جائے. اوگرا

0
38
OGRA

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا ہے جبکہ اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لتیے ہوئے کہا کہ ایل پی جی کی فروخت نوٹیفائیڈ قیمتوں پر یقینی بنائی جائے۔ جبکہ اوگرا نے کہا کہ ایل پی جی سلنڈرز کی ڈسٹری بیوٹرز کو فراہمی کے وقت قیمتیں نمایاں درج کی جائیں، ایل پی جی کی قیمتیں آؤٹ لیٹس پر واضح درج کی جائیں۔

اوگرا نے مزید کہا کہ قیمتوں کے واضح اندراج سے قیمتیں کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی، قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے صوبائی اور ضلعی حکومتیں اپنا کردار ادا کریں۔ علاوہ ازیں یاد رہے کہ اس سے قبل لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) فی کلو 19 روپے 45 پیسے تک سستی کردی گئی تھی، ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سیلنڈر 229 روپے 54 پیسے سستا ہوکر 2 ہزار 92 روپے کا ہو گیا تھا۔

اوگرا نے جولائی کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق ایل پی جی گیس فی کلو 19 روپے 45 پیسے تک سستی کردی گئی۔ جبکہ پچھلے نوٹیفیکشن کے مطابق ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سیلنڈر 229 روپے 54 پیسے سستا کیا گیا ہے، جس کے بعد ایل پی جی کے گھریلو سیلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 92 روپے 13 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بہکی بہکی باتیں،عمران کی ذہنی حالت تشویشناک، مبشر لقمان کا اہم ویلاگ
آئی سی سی ورلڈ کپ سے پہلے دوسرا بڑا اپ سیٹ ہو گیا
عمران خان کیخلاف مقدمات کی تفصیلات فراہمی تک کاروائی روکی جائے، وکیل
یونان کشتی حادثہ کے بعد کاروائیاں،35 انسانی سمگلرز گرفتار
نومئی واقعات،خواتین کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل نہیں ہو گا
سویڈن واقع پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان نے فارن آفس میں مذمتی قرارداد جمع کرا دی
اس جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق جون کے لیے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2321 روپے 67 پیسے مقرر تھی۔ اوگرا نوٹی فکیشن کے تحت فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 177 روپے 29 پیسے مقرر کی گئی ہے، اس سے قبل جون میں فی کلو ایل پی جی کی قیمت 196 روپے 75 پیسے تھی۔

Leave a reply