ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد اب مائع گیس کی قیمت 160 روپے 13 پیسے فی کلو تک ہوگئی ہے۔
باغی ٹی وی : اوگرا نے جولائی کے لیےایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق قیمت بڑھنے کے بعد ایل پی جی فی کلو 160 روپے 13 پیسے کی ہوگئی۔ جون میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 141 روپے 28 پیسے تھی۔
جبکہ نئے نوٹیفیکیشن کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 222 روپے 28 پیسے مہنگا ہوگیا۔
واضح رہے کہ وزارت خزانہ کی جانب سے آئندہ 15دن کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ جس کے مطابق پیٹرول 2 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 1 روپیہ 44 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے۔








