ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان:اضافہ زیادہ کمی برائے نام

0
46

اسلام آباد:ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان:اضافہ زیادہ کمی برائے نام ،اطلاعات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا)نے جنوری کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 90 پیسے، گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 69 روپے 63 پیسے کمی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جنوی کیلئے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2ہزار 320 روپے مقررکی گئی ہے جبکہ دسمبر میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت دو ہزار 390 روپے تھی۔

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ صحت کارڈ کے بعد حکومت نے نئے سال کے تحفے کے طور پر ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6روپے تک فی کلو کمی کر دی ہے، ملک کی 72 فیصد آبادی جو پائپ گیس سے محروم ہے اس کو براہ راست فائدہ ہو گا ، آئندہ سال میں توانائی اور کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھنے میں آئے گی۔

قبل ازیں ملک میں مہنگائی تھم نہ سکی اور17 ہزار روپے ماہانہ کمانے والے افراد کے لیے 21.92 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ ایک ہفتے کے دوران22 اشیائے ضروریہ کی قیتموں میں اضافہ ہوا ۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کی گئی جس میں بتایا گیا کہ حالیہ ہفتے برائلر مرغی 4 روپے 25 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی ،انڈے 2 روپے 69 پیسے فی درجن ،دال مسور 2 روپے 27 پیسے فی کلو ،اڑھائی کلو گھی کا ڈبہ 8 روپے 77 پیسے مہنگا ہوا ۔

اعدادوشمار کے مطابق اڑھائی کلو گھی کے ڈبے کی قیمت 1014 روپے 15 پیسے ہوگئی ہے ، دال چنا 1 روپے 29 پیسے فی کلو ،لہسن ایک روپے 82 پیسے فی کلو ،چینی 59 پیسے فی کلو مہنگی ،مٹن 4 روپے 53 پیسے فی کلواور بیف کی قیمت میں98 پیسے فی کلو اضافہ ہوا ۔

حالیہ ہفتے 7اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی ،ٹماٹر 24 روپے 68 پیسے فی کلو ،آلو 3 روپے 57 پیسے فی کلو سستے ہوئے ،سرخ مرچ کے 200 گرام پیکٹ کی قیمت میں 20 روپے 51 پیسے کمی ہوئی، ایک ہفتے کے دوران پیاز 88 پیسے فی کلو سستے ہوئے جبکہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 39 روپے 15پیسے سستا ہوا۔

Leave a reply