آیل آر بی ٹی ،اندھیرے میں امید کی ایک کرن

0
68

آیل آر بی ٹی ،اندھیرے میں امید کی ایک کرن
آنکھیں انسانی وجود کا بہترین، انمول حصہ اور بینائی رب العالمین کی بہت بڑی نعمت ہے، آنکھوں کی قدر بینائی سے محروم افراد ہی جان سکتے ہیں، آنکھ کی حفاظت کریں گے تو ہماری بینائی بھی محفوظ رہے گی اور اگر حفاظت نہیں کریں گے تو پھر آنکھ میں خرابی کے بعد بینائی جانے کا بھی خطرہ پیدا ہو سکتا ہے، پاکستان میں اندھا پن کی زیادہ بیماریاں سفید موتیا، کالا موتیا، شوگر کے پردے پر اثرات، نور والے پردے کی عمر کے ساتھ ساتھ متاثر ہونا زیادہ چیلنجز ہیں۔ بروقت آنکھ کا معائنہ مستند آئی ڈاکٹر سے اس بیماری کی سٹیج کے حساب سے معائنہ اور علاج انتہائی ضروری ہے آنکھ میں ذرا سی بھی تکلیف پر فوری معالج سے رجوع کرنا چاہئے، تا ہم پاکستان میں ایسے لوگ بھی ہیں جو غریب عوام کا بھلا کر کے نیکیاں سمیٹ رہے ہیں، انہی میں سے ایک ایل آر بی ٹی کا نام بھی سامنے آیا ہے،

ایل آر بی ٹی ،لیٹن رحمت اللہ بینوویلنٹ ٹرسٹ کے زیر انتظام لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں آنکھوں کے امراض کے لئے ہسپتال قائم کیا گیا ہے ، یہ اسپتال ایل آر بی ٹی کے نام سے معروف ہے اور امراض چشم کے حوالے سے پاکستان کا سب سے جدید ترین اسپتال کہلایا جاتا ہے۔یہ فلاحی اسپتال ہے مریضوں سے کسی قسم کی کوئی فیس نہیں لی جاتی۔ ایل آر بی ٹی کے چیئرمین نجم الثاقب حمید کا کہنا تھا کہ ایل آر بی ٹی تیس سال قبل قائم کیا گیا تھا ،غریب لوگوں کے لئے یہ ادارہ بنایا گیا ہے، یہ اس زمانے کے اندر آنکھوں کا مرض بہت ایشو تھا، جسٹس ر عامر رضا خان نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ کوئی ایسا بڑا مسئلہ نہیں جس کو ڈیل نہ کر سکیں، لوگ اس کے لئے ڈونیٹ کرتے ہیں، کروڑوں کی امداد ملتی ہے، یہ سب اللہ کی طرف سے اور لوگوں کی دعائیں ہیں، لوگوں کو فائدہ ہو تو پھر بات کرتے ہیں

https://www.youtube.com/watch?v=RFecOiNUBL0

لیفٹیننٹ کرنل ر معین رؤف کا کہنا تھا کہ سنگل سٹوری سے چلتا ہوا اسوقت 135 بیڈز کا ہسپتال ہے اور اس میں صرف آنکھ کا علاج کیا جاتا ہے، یہ ٹوٹلی رفاہی ادارہ ہے ،ایل آر بی ٹی اندھے پن اور آنکھوں کی دیگر بیماریوں کی وجہ سے ہونے والی مشکلات اور تکالیف کو ختم کرنے کے لئے قائم کیا گیا جو پاکستان میں ایک بہتر طریقے سے کام کر رہا ہے،

پاکستان بینائی سے محروم اور نابینا افراد کی سب سے زیادہ تعداد کے ساتھ دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے۔ غریب افراد جو محنت مزدوری کرتے ہیں اور انکی دہاڑی کم ہوتی ہے وہ آنکھوں کا علاج نہیں کروا سکتے ، اس ضمن میں ایل آر بی ٹی میں انہیں سہولیات فراہم کی جاتی ہیں ،بینائی سے محروم ہزاروں افراد کے آپریشن کئے جا چکے ہیں، سرکاری ہسپتال جہاں مریضوں کو وقت دیا جاتا ہے اور انکا وقت پر آپریشن یا علاج نہیں ہوتا وہ ایل آر بی ٹی میں آتے ہیں

ایل آر بی ٹی میں خواتین و مرد حضرات کے لئے جو علاج کے لئے آتے ہیں ،الگ الگ وارڈز بنائے گئے ہیں، ہسپتال کا بہترین نظام ہے، بہترین مشینری اور قابل ڈاکٹر ہسپتال میں موجود ہیں،دور دراز علاقوں سے لوگ چیک اپ کے لئے آتے ہیں اور انکا علاج کیا جاتا ہے،

انسان جو مر چکا ہے اگر اس نے اپنی زندگی میں آنکھ عطیہ کرنے کا کہا ہے تو وہ دوسرے مریض کو لگا دی جاتی ہے، کسی مریض سے کوئی پیسے نہیں لئے جاتے ، مکمل علاج فری ہوتا ہے ،ہسپتال میں آنیوالوں کو بھی کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا،صفائی ستھرائی کے انتظامات دیکھ کر آنیوالے مریض بھی دنگ رہ جاتے ہیں ،ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسے نیک کام کرنے والوں کا ہاتھ بٹایا جائے اور مخلوق خدا کی نیک کام میں مدد کی جائے،

Leave a reply