جیو ٹیلی ویژن کی پیشکش لکس اسٹائل ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب ہوئی جہاں ستاروں نے ایوارڈز اپنے نام کئے وہیں ریڈ کارپٹ پرانتہائی دلکش ملبوسات میں دکھائی دیئے۔
باغی ٹی وی : شوبز ستاروں نے ایوارڈ شو کے لیے انٹری دی تو دیکھنے والوں نے مردوں میں شہباز شگری اور ٹپو جویری جبکہ خواتین میں ریشم، میرا سیٹھی اور منشا پاشا کے ملبوسات کو بہترین قرار دے دیا۔
جبکہ اس چمکتے دمکتے ایونٹ کے ریڈ کارپیٹ کی میزبانی اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر، نامور میزبان ڈینو علی اور ان کے ساتھ ساتھ اداکار امر خان بھی کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔
جہاں ڈینو علی اور احمد علی بٹ نے اپنے ہینڈسم لک سے مداحوں کے دل جیتے وہیں عائشہ عمر اور امر خان کے گاؤنز میں جلوے کسی سے کم نہ تھے۔
ادھر ماڈل مشک کلیم نے ایک مرتبہ پھر ثابت کردیا کہ وہ ریڈ کارپیٹ کی کوئن ہیں ماڈل مشک کلیم ایوارڈ تقریب میں گلابی رنگ کے خوشنما پھول جیسا ڈریس پہنے ہوئے تھیں، جس میں وہ انتہائی پُرکشش نظر آرہی تھیں اور لوگوں کے توجہ کا مرکز رہیں۔
لکس اسٹائل ایوارڈز کے 20 سال مکمل ہونے پر خصوصی ترانا تیار کیا گیا جس پر نامور اسٹارز نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔
اس ترانے کی ہدایت کاری بلال مقصود نے دی جبکہ اس کے لیے عاصم اظہر، عائمہ بیگ، عمیر جسوال، نتاشا بیگ اور ینگ اسٹنر نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔
جیو لکس اسٹائل ایوارڈز 2021 میں اس ترانے پر ماہرہ خان، مہوش حیات، میرا، ریشم اور احسن خان نے اپنی پرفارمنس سے مداحوں کے دل موہ لیے۔
اداکارہ ریشم نے مشہور زمانہ پاکستانی گلوکارہ فریدہ خانم کو جیو لکس اسٹائل ایوارڈز 2021 میں اپنی پرفارمنس سے خصوصی خراجِ تحسین پیش کیا۔
ریشم نے فریدہ خانم کے سدا بہار گانوں پر پرفارمنس دی جیو کے لکس اسٹائل ایوارڈز 2021 میں فریدہ خانم کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
ریشم کے لکس اسٹائل ایوارڈز میں اس خوبصورت ڈانس پرفارمنس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں اور مداحوں کی جانب سے بہت پسند کی جارہی ہیں۔
کسی کو اداکارہ ریشم کا لباس بہت پسند آیا، کسی کو ڈانس پرفارمنس کے لیے منتخب کیا گیا گانا بہت پسند آیا، تو کسی نے ریشم کے موسیقی کی دھنوں پر ڈانس مووز کے شاندار ملاپ کی تعریف کی۔
ایوارڈز کی بات کریں تو ڈرامہ’پیار کے صدقے‘ کی اداکارہ یمنی زیدی نے نہ صرف بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کیا بلکہ انھوں نے بہترین اداکارہ کا کریٹکس ایوارڈ بھی جیتا۔
بہترین ڈرامے کا ایوارڈ’’عہد وفا‘‘ نے اپنے نام کیا، ’عہد وفا‘ کے اوریجنل ساونڈ ٹریک نے بھی ایوارڈ اپنے نام کیا اداکار بلال عباس بہترین اداکار کا کریٹکس ایوارڈ جیتا ‘عہد وفا کے عدنان صمد خان نے بہترین ایمرجنگ ٹیلنٹ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔
پیار کے صدقے کے ڈائریکٹر فاروق رند بہترین ڈرامہ ڈائریکٹر قرار پائے جبکہ لکس اسٹائل ایوارڈز میں گزشتہ برس بہترین اُبھرتے ہوئے ٹیلنٹ کی کیٹیگری میں ایوارڈ اپنے نام کرنے والے سچل افضل اس برس بھی ایوارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔
ماڈل سچل افضل نے اس سال کے لکس اسٹائل ایوارڈز میں ’بیسٹ میل ماڈل آف دی ایئر‘ کی کیٹیگری میں ایوارڈ جیتا جبکہ "بیسٹ ماڈل آف دی ائیر” کا ایوارڈ ماڈل مشک کلیم نے اپنے نام کیا-
بیسٹ لکھاری کا ایوارڈ” عمیرہ احمد ” کے نام رہا-
دیگر جن لوگوں نے ایوارڈ اپنے نام کئے ان پر نظر ڈالتے ہیں-