لیبیا نے ترکی سے مدد طلب کر لی
باغی ٹی وی رپورٹ. ترکی کا لیبیا میں اثرو رسوخ بڑھتا جا رہا ہے اس سلسلے میں ترکی نے وہاں فوج بھیجنے پر غور شروع کر دیا ہے. لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں ایک ذمے دار نے تصدیق کی ہے کہ فائز السراج کی سربراہی میں وفاق کی حکومت نے سرکاری طور پر ترکی سے فضائی، زمینی اور سمندری عسکری سپورٹ کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کا مقصد خلیفہ حفتر کے زیر قیادت لیبیا کی قومی فوج کے حملے کو پسپا کرنا ہے۔
مذکورہ ذمے دار نے یہ بات اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر جمعرات کی شب دیے گئے بیان میں بتائی۔ اس سے قبل وفاق کی حکومت کے وزیر داخلہ فتحی آغا نے تیونس میں صحافیوں کو دیے گئے بیان میں کہا تھا کہ لیبیا نے اس حوالے سے ابھی تک سرکاری طور پر درخواست پیش نہیں کی۔








