لیبیا: طرابلس میں ترکی کا ڈرون طیارہ تباہ
لیبیا میں جنرل خلیفہ حفتر کی قیادت میں لڑنے والی فوج نے دارالحکومت طرابلس کے جنوب میں ایک کارروائی کے دوران وادی الربیع کے مقام پر ترکی کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا۔
تفصیلات کے مطابق کے مطابق لیبی فوج کی طرف سے ہفتے اور اتوار کے ایام میں جنوب مغربی طرابلس میں قومی وفاق حکومت کے متعدد عسکری مراکز پربمباری کی۔
خلیفہ حفتر کی فوج کے شعبہ اطلاعات کی طرف سےجاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہفتے کو حکومت نواز ‘غریان تحفظ موومنٹ’ ملیشیا کے مرکز پربمباری کی جس کے نتیجے میں عسکریت پسندوں کا ایک گروپ ہلاک اور متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔
خیال رہے کہ رواں ہفتے کے اوائل میں غریان شہر میں حلیفہ حفتر کی فوج اور قومی وفاق حکومت کی وفادار فورسز کے درمیان شدید لڑائی جاری رہی ہے۔خلیفہ حفتر فورسز نے غریان میں قومی حکومت کی وفادار فورسز کے خلاف پیش قدمی کا دعویٰ کیا ہے۔ غریان شہر دارالحکومت طرابلس سے صرف 100 کلو میٹر کی مسافت پرواقع ہے۔