مولانا فضل الرحمان پنڈی آتے ہیں تو "چائے "پلائیں گے، ترجمان پاک فوج
مولانا فضل الرحمان پنڈی آتے ہیں تو "چائے "پلائیں گے، ترجمان پاک فوج
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے پی ڈی ایم کے متوقع لانگ مارچ پر سوال کے جواب میں کہا ہے کہ پنڈی آنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کہ آرمی چیف اس ہفتے کوئٹہ کا دورہ کریں گے ،فوج اپنا کام جاری رکھے گی،قربانیاں دے رہی ہے،فوج کا جو کام ہے وہ اپنا کام کرے گی،فوج کا مورال الحمدللہ بھر پور طریقے سے بلند ہے ،بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے،فوج کے خلاف الزامات میں حقیقت پرردعمل دیا جاتا ہے،الزامات لگانے والوں کی باتوں میں اگر کوئی حقیقت ہوتو جواب دیا جائے ،
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان سرحد پر باڑ حکومت کی درخواست پر لگایا گیا،پاکستان اور افغانستان سرحد پر باڑ لگانے میں بھی ہم نے قربانیاں دی ہیں ،امریکہ سمیت تمام ممالک سے پاکستان کے اچھے تعلقات ہیں،پی ڈی ایم یا مولانا فضل الرحمن پہلے تو کوئی وجہ سمجھ نہیں آتی پنڈی آنے کی، لیکن اگر وہ آتے ہیں تو ہم انکی دیکھ بھال کریں گے چائے پانی پلائیں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا مزید کہنا تھا کہ ہماری مزاحمت فوج سے ہوتی ہے ،بدقسمتی سے بھارت شہری آبادی کو نشانہ بناتی ہے،امن و امان کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف بھی کارروائی کررہے ہیں ،پاکستان اور ایران میں رابطے ہیں،داعش پاکستا ن میں منظم نہیں
مورال بلند،فوج اپنا کام کر رہی ہے،پاکستان نے ذمہ دار رياست ہونے کا ثبوت دیا، ڈی جی آئی ایس پی آر