شہروز سبزواری اور صدف کنول کے گھر بچی کی ولادت کے بعد یہ جوڑا بہت زیادہ خبروں میں رہا. صدف کنول نے حال ہی میں ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت کی اور انہوں نے کی کچھ دل کی باتیں. صدف کنول نے کہا کہ جب سے میں ماں بنی ہوں تب سے میرا دل کرتا ہے کہ میں ساری مائوں کی بہت زیادہ عزت کروں. جب سے میری بیٹی پیدا ہوئی ہے میری فیلنگز ہی کچھ اور ہیں. میں اپنی امی کو اب پہلے سے بھی زیادہ فون کرتی ہوں، ان کو روزانہ فون کرکے پوچھتی ہوں کہ امی آپ ٹھیک ہیں تو وہ کہتی ہیں کہ میں تو ٹھیک ہوں لیکن مجھے روزانہ فون کرنے کی بجائے اپنی اپنی بیٹی زارا کے ساتھ وقت گزارا کرو،ا س انٹرویو میں صدف کے ساتھ ان کی پھوپھو جو کہ

مشہور ایکٹریس ہیں ندا ممتاز وہ بھی موجود تھیں ، صدف نے کہا کہ میری زاراجب پیدا ہوئی تو میں بے ہوش تھی مجھے کچھ نہیں پتہ تھا ، میرے سامنے کہیں میری پھوپھو ندا ممتاز کھڑی تھیں ، میں بے ہوشی کے عالم میں کہہ رہی تھی کہ میرے ابو کھڑے ہیں، میرے ابو کا انتقال ہو چکا ہے اور میری پھوپھو کی شکل میرے ابو سے بہت ملتی ہے. مجھے خود تو نہیں پتہ میں پھوپھو کو ابو کہہ رہی تھی لیکن میرے شوہر شہروز نے بتایا کہ میں بے ہوشی کے عالم میں پھوپھو کو ابو کہہ رہی تھی.

Shares: