مالی سال 2021-22 کا وفاقی بجٹ 11 جون کو پیش کیا جائے گا

مالی سال 2021-22 کا وفاقی بجٹ 11 جون کو پیش کیا جائے گا #baaghi

نئے مالی سال 2021-22 کا وفاقی بجٹ رواں ماہ 11جون کو پیش کیا جائے گا۔

باغی ٹی وی : بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد اضافے کی تجویز ہے یہ اضافہ بنیادی تنخواہ کے بجائے خصوصی الاؤنس کی مد میں کیا جائے گا جبکہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔

دوسری جانب وزارتِ تجارت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ رواں سال کے مقابلے آئندہ مالی سال برآمدات میں 4 ارب ڈالر سے زائد کا ہدف تجویز کیا گیا ہے۔

آئندہ مالی سال کے لیے برآمدات کا ہدف 26 ارب 80 کروڑ ڈالرز رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

علاوہ ازیں اس حوالے سے وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت اجلاس بھی منعقد کیا گیاجس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی اچھی خبر دیں گے –

عثمان بزدار نے کہا کہ تعلیم، صحت، فراہمی و نکاسی آب کے لیے بجٹ بڑھایا جائے جبکہ انہوں نےاگلے مالی سال کے بجٹ میں سوشل سیکٹر کے لیے زیادہ فنڈز مختص کرنے کی ہدایت بھی کی-

اجلاس میں عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کے شہروں میں نکاسی آب کے 10 منصوبے لائے جائیں گے –انہوں نے کہا کہ عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کی حکمت عملی بنا لی ہے-

Leave a reply