مرحوم ماں کو گالی دینے والوں کیخلاف قانونی طور پر ہرحد تک جاؤں گا. سلیم صافی

0
80
Saleem safi

معروف صحافی سلیم صافی نے کہا ہے کہ میری شکایت پرایف آئی اے نےعمرانی دور کی طرح اسی روز سابق دپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور رہنماء پی ٹی آئی قاسم خان سوری کےگھر پرحملہ آورہونے کے بجائے جواب کے لئے دس دن کا وقت دے دیا ہے. انہوں نے دعوٰی کیا کہ قاسم سوری اورایف آئی اے حکام یادرکھیں کہ میں اپنی زات کے بارے میں بہت کچھ معاف کرسکتا ہوں لیکن مرحوم ماں کو گالیاں دینے والے سے حساب لینے کے لئے (قانونی راستے سے) ہرحد تک جاؤں گا.

واضح رہے کہ سلیم صافی نے ایک دستاویز بھی اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا جس میں ایف آئی اے حکام نے محمد قاسم خان سوری کو 2 جنوری 2023 کومطلع کیا تھا جس میں انہیں دس دن کیلئے 11 جنوری تک کا وقت دیا گیا ہے.

خیال رہے کہ گزشتہ سال 29 دسمبر 2022 کو سلیم صافی نے دعویٰ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ "سابق ڈپٹی اسپیکراور تحریک انصاف کے رہنماء قاسم خان سوری نے ٹویٹرپرمیرے ان مرحوم والدین کوگالی دی جنہوں نے مجھے گالی دینا نہیں سکھایا لہذا اسلئے قانونی راستہ اپنایا ہے. انہوں نے مزید کہا "عمرانی دورمیں ایک ایم این اے کی شکایت پر(حالانکہ صفحہ 73پرانکا ذکرنہیں تھا) ایف آئی اے عمران خان کی ایما پرمحسن بیگ کے گھرپرحملہ آورہوئے لہذا اب دیکھنا یہ ہےکہ میری شکایت پرکیا کاروائی ہوتی ہے؟”


مزید یہ بھی پڑھیں؛
مغلظات پر قاسم سوری کیخلاف سلیم صافی کی قانونی کاروائی
سیاسی استحکام کے لیے تمام جماعتوں کو ساتھ بیٹھ کر بات چیت کر نا ہوگی. خواجہ سعد رفیق
کائنات کی ابتدا میں موجود ہماری کہکشاں سے مشابہ کہکشائیں دریافت
سندھ حکومت کا ہیریٹیج اور آثار قدیمہ کی حفاظت کیلئے فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو درخواست میں جیو نیوز کے سینئر اینکر پرسن سلیم صافی نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو بتایا تھا کہ قاسم سوری نے ٹوئٹر پر نازیبا اور غیراخلاقی کمنٹس کیئے لہذا قاسم سوری کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

Leave a reply