بچوں کیلئے عید کے کپڑے نہ ملے، ماں نے تین بچوں سمیت سمندر میں چھلانگ لگا لی
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2022/04/netijeti.jpg)
بچوں کیلئے عید کے کپڑے نہ ملے، ماں نے تین بچوں سمیت سمندر میں چھلانگ لگا لی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں بچوں کے عید کے کپڑے نہ لانے پر خاتون نے بچوں سمیت سمندر میں چھلانگ لگا دی
واقعہ کراچی کے علاقے میں سمندر کے قریب پیش آیا، خاتون نیٹی جیٹی پل پر آئی اور بچوں سمیت سمندر میں کود گئی، خاتون تین بچوں کے ہمراہ سمندر میں کودی، منظور کالونی کراچی کی رہائشی خاتون جس کا نام عائشہ سامنے آیا ہے کہ بارے میں کہا جا رہا ہے خاتون کا اپنے شوہر سے جھگڑا رہتا تھا، خاتون کے کہنے کے باوجود اسکا شوہر بچوں کے لئے عید کے کپڑے لے کر نہیں آیا اور کپڑے لینے سے بھی منع کر دیا،جس کی وجہ سے بچے پریشان تھے اور ماں سے بار بار عید کے لئے نئے کپڑوں کا تقاضا کر رہے تھے ماں نے بچوں کی ضد کے آگے ہار مان لی اور بچوں سمیت سمندر میں چھلانگ لگا دی،
خاتون کو سمندر میں چھلانگ لگاتا دیکھ کر وہاں موجود شہریوں نے فوری طور پر ریسکیو ٹیموں کو اطلاع دی ریسکیو ٹیم اور شہریوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ماں اور تینوں بچوں کو سمندر سے نکال کر ہسپتال پہنچایا ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ماں اور بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے عائشہ کے گھروالے ہسپتال پہنچ گئے جہاں پولیس نے ماں اور بچوں کو ان کے حوالے کردیا ہے
آلو چھولے بیچنے والا جعلی پیر بنا تو کیا سلوک کیا گیا؟
نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے والدین بھی عدالت پہنچ گئے
نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے ریمانڈ میں توسیع
نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ریاست کو مدعی بننا چاہئے،صارفین
نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، وزیراعظم نے بڑا اعلان کر دیا
نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،جوڑے کے وارنٹ گرفتارری جاری
عثمان مرزا کیس،لڑکے اور لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو عدالت میں چلا دی گئی