1998 کی سپر ہٹ بالی وڈ فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کے چائلڈ اسٹار پرزان دستور نے بھی کورونا کے دور میں اپنی دوست ڈیلنا شیروف سے شادی کرلی۔

باغی ٹی وی :پرزان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی شادی کی متعدد تصاویر پوسٹ کیں اور اب ان کے ایک دوست نے بھی ان کی شادی کی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ روایتی پارسی دولہا کے لباس میں ملبوس ہیں۔

خیال رہے کہ ممبئی کے پارسی خاندان سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ پرزان نے کئی فلموں میں کام کیا تاہم انہیں 1998 میں ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان اور کاجول کی سپر ہٹ فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ سے بے پناہ مقبولیت ملی۔

اس فلم میں پرزان نے ایک کم گو سکھ بچے کا کردار ادا کیا تھا جسے مداحوں نے خوب پسند کیا تھا۔

Shares: