مچھلی کے سیخ کباب بنانے کی ترکیب
مچھلی کے سیخ کباب
وقت : 40 سے 50منٹ
8سے 10 افراد کے لئے
اجزائے ترکیبی مقدار
مچھلی کا قیمہ 1کلو
دنبے کی چربی (قیمہ کی ہوئی) 200گرام
پیاز (کٹے اور نچڑے ہوئے) 1کپ
ادرک (باریک کٹا ہوا) 1کھانے کا چمچ
لہسن (باریک کٹا ہوا) 1کھانے کا چمچ
ہرا دھنیا (باریک کٹا ہوا) 1کھانے کا چمچ
ہری مرچیں (باریک کٹی ہوئی) 1کھانے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
سرخ مرچ پاؤڈر 2کھانے کے چمچ
ہلدی پاؤڈر ½چائے کا چمچ
زیرہ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
اجوائن 1چائے کا چمچ
سوڈا بائی کاربونیٹ ½کھانے کا چمچ
سجاوٹ کے لئے :
ٹماٹر کے قتلے 8سے 10 ٹکڑے
چاٹ مصالحہ 2چائے کے چمچ
طریقہ کار :
ایک پیالے میں مچھلی کا قیمہ، دنبے کی چربی، ادرک، لہسن، ہری مرچیں، نمک، سرخ مرچ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر اور زیرہ پاؤڈر شامل کرکے اچھی طرح شامل کریں۔اب اس میں پیاز، ہرا دھنیا، اجوائن اور سوڈا بائی کاربونیٹ ڈالیں دوبارہ مکس کرکے آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ 1x! سینٹی میٹر کی چوکور سلاخوں پرگیلے ہاتھوں سے 50گرام مکسچر لپیٹ دیں۔ 10سے 12 سینٹی میٹر لمبے کباب بنالیں، یہ ½سینٹی میٹر موٹے ہونے چاہئیں۔ اسی طرح تمام کباب تیار کرلیں۔ کوئلوں کی انگیٹھی پر تمام اطراف سے پکائیں اچھی طرح تیارہونے پر اتار لیں۔ چاٹ مصالحہ چھڑکیں۔ ٹماٹر کے ٹکڑے ڈال کر پودینے کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔ اچھے نتائج کے لئے سمندری مچھلی کا استعما ل کریں۔