مداح کی مہوش حیات کی کمر پر ہاتھ رکھنے کی کوشش،اداکارہ کا ردعمل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات کو ایک مداح نے فوٹو لیتے ہوئے عقب سے چھونے کی کوشش کی جس کے مناظر کیمرے کی آنکھ میں قید ہو گئے-

باغی ٹی وی : حال ہی میں اداکارہ مہوش حیات کو ایک تقریب میں مداح کی نامناسب حرکت کا سامنا کرنا پڑا جس سے اداکارہ بے خبر تھیں ایک تقریب کے موقع پر فوٹوسیشن کے دوران کسی پرستار نے مہوش حیات کو ہاتھ لگانے کی کوشش کی تاہم ساتھ ہی موجود ریحان نامی شخص نے اسے روک دیا اور واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اداکارہ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خود بھی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ایک تقریب میں مداحوں کے ساتھ تصاویر بنواتی دکھائی دیتی ہیں اور ان کے ساتھ دوسرے لوگ بھی وہاں کھڑے ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مداح ان کے ساتھ تصویر بنانے کے لیے مہوش حیات کے قریب آتا ہے، وہی شخص اداکارہ کی کمر پر ہاتھ رکھنے کی کوشش کرتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مداح کی کمر پر ہاتھ رکھنے کی کوشش کو وہاں اداکارہ کے پیچھے کھڑا ہوا دوسرا شخص ناکام بنا دیتا ہے اور مداح مہوش حیات کی کمر پر ہاتھ رکھے بغیر ان کے ساتھ تصویر بنوا دیتا ہے۔

مہوش حیات نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ حیران ہوں کہ کس طرح مداح فنکاروں کو چھونے کی کوشش کو آسان لیتے ہیں۔

مہوش حیات نے لکھا کہ مجھے نہیں پتا تھا کہ عقب میں کیا ہوا لیکن میں ریحان کی مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے محفوظ رکھا، ریحان جیسے شخص سے دیگر افراد کو بھی سیکھنا چاہیے کہ ایک بہترین انسان کو کیا کرنا ہوتا ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے ہم ایف ایم کے عہدیدار ریحان کا شکریہ بھی ادا کیا-

ریحان نے بھی اداکارہ کی مذکورہ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے پیغام لکھا کہ بعض لوگوں کو دوسرے سے ملاقات کرتے وقت اخلاقیات کا سبق سیکھ لینا چاہیے کچھ لوگوں کو خصوصی طور پر خواتین کے ساتھ ملاقات کے وقت احسن انداز میں ملنے کی تربیت لینی چاہیے اور اقدار کا خیال بھی رکھنا چاہیے۔

انہوں نے لکھا کہ انہوں نے ویڈیو میں نظر آنے والے چچا کو مہوش حیات کی کمر پر ہاتھ رکھنے سے روکا تھا۔

Comments are closed.