قوم کی جسمانی غذا کے لیے بازار تو کھول دیے گئے مگر روح کو سیراب کرنے والے دینی مدارس ابھی تک بند پڑے ہیں، ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی

0
65

قوم کی جسمانی غذا کے لیے بازار تو کھول دیے گئے مگر روح کو سیراب کرنے والے دینی مدارس ابھی تک بند پڑے ہیں، ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی

باغی ٹی وی : تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم اور تحریک صراط مستقیم کی اپیل پر جمعتہ المبارک کے روز,, یومِ المدارس،،منایا گیا۔ خطباء نے معاشرے میں مدارس کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تعلیم و تعلّم کی ضرورت پر زور دیا۔اس سلسلہ میں مرکز صراط مستقیم رضائے مجتبیٰ میں,, مدارس تعلیمی کانفرنس،، کا انعقاد کیا گیا کانفرنس کی صدارت الحاج محمدنواز بھٹی نے کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا: دینی مدارس کی تالہ بندی معاشرے کی بہت بڑی محرومی ہے۔۔
حکومت فوری طور پر مدارس کھولنے کا اعلان کرے۔ مدارس کی بندش کے خلاف احتجاجی تحریک بھی چلانا پڑی تو ان شا ء اللہ چلائیں گے۔دینی تعلیم ہمارئے لیے بنیادی ضروریات سے بھی زیادہ اہم ہے لمحہ فکریہ یہ ہے قوم کی جسمانی غذا کے لیے بازار تو کھول دیے گئے ہیں مگر انسانی روح کو سیراب کرنے والے دینی مدارس ابھی تک بند پڑے ہیں
 مدارس اور مساجد نے چودہ صدیوں میں ہزاروں طوفانوں کے باوجود دین کی شمع کو بجھنے نہیں دیا۔ کسی بھی تعلیمی سلسلہ میں انقطاع اور تعطّل بہت نقصان دہ ہوتا ہے مگر دینی تعلیم میں انقطاع اور تعطّل کا بہت زیادہ نقصان ہوتا ہے۔مدارس تعلیمی کانفرنس کا اعلامیہ پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا  مدارس میں درس وتدریس کے سلسلہ کا آغاز ان شاء اللہ پورے ملک کے لیے ابر کرم ثابت ہوگا۔

طلباء مدارس کی طرف سفر کی تیاری مکمل کرلیں۔ اور ساتھ ہی ملتوی شدہ سالانہ امتحانات کی تیاری بھی شروع کریں۔ ملک بھر کے تعلیمی اداروں کا لاک ڈاؤن ختم کر کے طلباء کے وقت اور مستقبل کو محفوظ کیا جاسکتا ہے یہ حقیقت کھل کر پوری دنیا میں سامنے آچکی ہے کہ کرونا ڈرنے والوں کو زیادہ ڈراتا اور دبا تا ہے۔ چناچہ خوف و ہراس کا ماحول ختم کیا جائے کرونا کے انتظار کی تشہیر اور کرونا کی ہلاکت خیزیوں کی توقّعات کو ترک کرکے اللہ تعالیٰ کے بھروسے پر حالات کو معمول پر لایا جائے۔

دریں اثناء  انہوں نے کانفرنس کے اختتام پر پنجاب قرآن بورڈ کے چیرمین اورتنظیم المدارس شعبہ امتحانات کے سربراہ مولانا غلام محمد سیالوی کے وصال پر ملال پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے ان کی دینی خدمات کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔اور کہا تنظیم المدارس کے پلیٹ فارم پرانکی خدمات تاریخ کا ایک حصہ ہیں
۔

Leave a reply