مدارس کے خلاف سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،ْحافظ نعیم الرحمن

0
35

میرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ موجودہ نا اہل حکومت نے FATFکے دباؤ پر شاہ سے بڑھ کر شاہ کی وفاداری کا ثبوت دیتے ہوئے بیرونی قوتوں کی خوشنودی کے لیے مساجد و مدارس پر قدغن سمیت وہ کام کرنے شروع کردیے ہیں،جو ماضی میں کبھی نہیں ہوئے،موجودہ حکومت کسی خوش فہمی میں نہ رہے علمائے کرام اور عوام ایسی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے،جماعت اسلامی نے حکومت اور اقتدار میں نہ ہونے کے باوجود عوام کی خدمت کی ہے۔
الخدمت نے کورونا وباء، طوفانی بارشوں میں متاثرین کی امداد و بحالی سمیت گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں۔ مسائل کے حل کی جدو جہد اور عوامی خدمات کا عمل جاری رہے گا۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے شاہ لطیف ٹاؤن میں جماعت اسلامی ضلع ملیر و الخدمت ویمن ونگ کے تحت قائم کیے گئے ’’الخدمت خواتین کمیونٹی سینٹر‘‘ کی افتتاحی تقریب اورجامعة الہدی نارتھ کراچی کی سالانہ تقریب سعید تکمیل حفظ قرآن،تقسیم اسناد وانعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
حافظ نعیم الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ الخدمت نے بلا تفریق رنگ و نسل دکھی انسانیت کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی اسی مشن پر قائم رہے گی۔الخدمت رمضان المبارک میں بھی صاحب ثروت عوام اور اہل خیر کے تعاون سے مستحق افرادکی مدد جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے اقدامات غیر شرعی اور غیر آئینی ہیں مغرب کی خوشنودی اور بیرونی قوتوں کے اشاروں پر یہ کام ہورہا ہے،حکومت کومنتبہ کرتے ہیں کہ غیر شرعی،غیر اسلامی و غیر آئینی اقدامات سے باز رہے بصورت دیگر ہر سطح پر احتجاج بھی کیا جائے گا اور اس کے خلاف موثر و بھروپور آواز بھی اٹھائی جائے گی۔
حافظ نعیم الرحمن نے جامعة الہدیٰ کی پوری ٹیم، اساتذہ کرام اوروالدین مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں طلباء کا قرآن مجید کو اپنے سینوں میں محفوظ کرنا اللہ کا بہت بڑا احسان ہے،حفاظ طلباء کے والدین کو کل قیامت کے دن سونے کا تاج پہنایا جائے گا یہ بہت بڑے اعزاز کی بات ہے جہاں یہ اعزاز کی بات ہے وہیں یہ بہت بڑی بھاری ذمہ داری بھی ہے کہ اس کو یاد رکھا جائے ضرورت اس بات کی ہے کہ اس کو اپنی زندگی میں نافذ العمل کیا جائے اس کے حقوق ادا کئے جائیں اور جس مقصد کے لیے یہ کتاب اللہ نے بھیجی ہے اس پر عمل کرتے ہوئے اس کو دستور العمل بنایا جائے۔
میں نظیر نہیں ملتی۔شاہ لطیف اور ملحقہ آبادیوں کو اسکول، ڈسپنسری سمیت کسی بھی حکومتی سہولیات کا میسر نہ ہونا ظلم ہے اور ہم ایسی ظلم و زیادتی کو کسی بھی طور پر برداشت نہیں کریں گے۔مفتی علی زمان کشمیری نے کہا کہ قرآن ایک زندہ جاوید معجزہ ہے اور اس کا سب سے بڑا معجزہ یہ ہے کہ یہ ہمارے درمیان آج بھی بغیر کسی تبدیلی کے موجود ہے اس کے بہت سارے معجزے ہیں ان میں سے ایک معجزہ یہ بھی ہے کہ اس پر کتاب اللہ اور کلام اللہ دونوں کا اطلاق ہوتا ہے،سابقہ آسمانی کتابوں پر کلام اللہ کا نہیں بلکہ کتاب اللہ کا اطلاق ہوتا ہے،یہ کتاب فرشتوں کے سربراہ جبرائیل امین کے ذریعے رمضان المبارک کی شب قدر میں لوح محفوظ سے آسمان دنیا تک انبیاء کے سربراہ حضور اکرم ؐپر نازل ہوئی اس کی عظمت کا تقاضہ یہ ہے کہ قرآن کے نظام کے نفاذکی جدوجہد میں اپنا کردار ادا کیا جائے اور مدارس جو کہ اسلام کے قلعے،مساجد جو کہ اس کی چھاؤنیاں ہیں ان کی حفاظت کی جائے اوران کی قوت میں اضافہ کیا جائے اور اپنی نئی نسل کو اس کے زیور تعلیم سے آراستہ کیا جائے۔
اس موقع پر امیر ضلع شمالی محمد یوسف،سکریٹری ضلع شمالی عرفان احمد،صدر منتظم کمیٹی جامعة الہدی طارق مجتبیٰ،صدر منتظم کمیٹی جامعة الہدی افسر رزاق،سمیت طلباء کے والدین،عزیز و اقارب،اہل محلہ کی کثیر تعداد موجودتھے،مدیر جامعة نے مہمان حضرات کو خصوصی تحفہ و ہدیہ سے بھی نوازا۔

Leave a reply