آیوشمان کھرانہ اپنی فلم ایک ایکشن ہیرو کی پرموشنز میں مصروف رہے ہیں فلم کا ٹریلیر جاری ہونے کے بعد شائقین کی جانب سے اسے بے حد پذیرائی ملی. انیرودھ ایر کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم کو بھوشن کمار، کرشن کمار، اور آنند ایل رائے نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔ یہ فلم 2 دسمبریعنی آج سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ اس میں جیدیپ اہلاوت بھی ہیں۔ اس فلم میں 80 کی دہائی کی پاکستانی گلوکارہ نازیہ حسن کا گایا ہوا گیت آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے کا ریمیکس شامل کیاگیا ہے جس پر ملائکہ اروڑہ اور آیوشمان کھرانہ نے ڈانس کیا ہے.اوریجنل گانا فلم قربانی کا تھا جو زینت امان پر پکچرائز ہوا تھا. حال ہی میں جب آیوشمان کھرانہ جھلک دکھلا جا 10 کے سیٹ پر پہنچے تو سپر اسٹار مادھوری ڈکشٹ شو میں جج کے طور پر نظر آئیں۔ دونوں نے آپ جیسا کوئی کے ریمکس ورژن پر ڈانس کیا اس
ڈانس کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جسے بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے. آیوشمان نے اس موقع پر کہا کہ مادھوری میم آپ جیسا کوئی بھی نہیں ہے. یاد رہے کہ ٰاین ایکشن ہیرو میں آیوشمان کھرانہ ایک ایسے اداکار کا کردار ادا کر رہے ہیں جس کی زندگی 360 ڈگری کا رخ موڑ لیتی ہے جب اس پرکسی کو قتل کرنے کا الزام لگایا جاتا ہے۔