مادر ملت کا ٹیزر ، سجل علی کے مداح ہوئے دیوانے

ورسٹائل اداکارہ سجل علی ایک تاریخ ساز کردار ادا کرنے جا رہی ہیں ، وہ کردار مادر ملت فاطمہ جناح کا ہے۔ ایسے کردار اور کہانیاں کم ہی آج کے کسی آرٹسٹ کے ہاتھ لگتی ہیں ۔ تاہم سجل علی خوش نصیب ہیں کہ کیرئیر کے اس موڑ پر ان کو مادر ملت فاطمہ جناح کا کردار کرنے کا موقع میسر آیا ہے۔ سجل علی نے جب سے مادر ملت کا ٹیزر اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ سے شئیر کیا ہے ان کے مداح کافی پرجوش ہیں۔اس ٹیزر میں سجل علی کی صرف ایک معمولی سی جھلک نظر آئی ہے ان کے مداح اس معمولی سی جھلک کو دیکھ کر حیران رہ رہے گئے ہیں

گمان کیا جا رہا ہے سجل علی نے مادر ملت کے کردار سے یقینا انصاف کیا ہوگا۔ اس ٹیزر کے بعد سجل علی کے مداح کافی بے تاب ہیں اور اس کی ریلیز کے منتظر ہیں۔ سجل علی کے کیرئیر پر نظر ڈالی جائے تو انہوں نے ہمیشہ چیلجنگ کردار کئے ہیں اور ان کے ہر کردار کو انکے پرستاروں نے بے حد سراہا ہے۔ سجل علی نے جمائمہ گولڈ سمتھ کے ساتھ اپنا پہلا انٹرنیشنل پراجیکٹ بھی کیا ہے اس میں ان کے ساتھ انڈین اداکارہ شبانہ اعظمی بھی نظر آئیں گی۔ سجل علی اس پراجیکٹ کی شوٹنگ کروا چکی ہیں‌، فلم کب ریلیز ہوگی اس حوالے اسے تفصیلات آنا ابھی باقی ہیں.

Comments are closed.