معروف بھارتی صحافی کی کرونا سے موت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے مشہور اینکر ٹی وی جرنلسٹ کی کرونا سے موت ہو گئی ہے

بھارت کے معروف صحافی روہیت سردانا کی کرونا کی وجہ سے موت ہو گئی ہے، کرونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد روہیت نے خود کو قرنطینہ کر لیا تھا تا ہم انکی طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل کیا گیا، وہ مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھےاور اب کرونا کے باعث ہی وہ جان کی بازی ہار گئے ہیں، اس کے آباؤ اجداد کا تعلق جھنگ سے ہے

روہیت کی موت پر بھارتی صحافیوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے،سینئر صحافی راج دیپ سردسائی نے بھی روہت سردانا کی موت کے بارے میں معلومات دی ہیں۔ ٹویٹر پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ، انہوں نے کہا ، ‘دوستو ، یہ انتہائی افسوسناک خبر ہے۔ مشہور ٹی وی نیوز اینکر روہت سردانا کا انتقال ہوگیا۔ آج صبح اسے دل کا دورہ پڑا ہے۔ ان کے اہل خانہ سے گہری تعزیت۔

بھارت کے مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ نے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے اور ٹویٹ کیا ہے کہ میں صحافی روہت سردانا کی موت کی خبر سے حیران ہوں ، جنہوں نے بہت ہی کم وقت میں ہندی میڈیا کی دنیا میں اپنی عظیم شناخت قائم کرلی ہے۔ وہ بہت باصلاحیت اور موثر صحافی تھا۔ ان کی موت نے میڈیا دنیا کو بہت نقصان پہنچایا ہے ۔ان کے اہل خانہ سے میری گہری تعزیت۔

روہت سردانہ جو ایک طویل عرصے سے ٹی وی میڈیا کا حصہ تھے اور وہ کئی ٹی وی چینل پر کام کر چکے تھے ۔ روہت سردانہ کو 2018 میں گنیش شنکر ودیارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

Shares: