معروف اداکارہ ماہم عامر نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شرکت کی ، اس میں ان سے مختلف قسم کے سوالات کئے گئے ، ایک سوال یہ بھی ہوا کہ کوئی ایسی خبر جس نے آپ کو چونکا دیا ہو، انہوں نے ہا کہ جی ہاں ایسی کئی خبریں ہوتی ہیں جو چونکا دیتی ہیں لیکن ایک ایسی خبر ہے جس نے مجھے بہت ہی چونکایا ، وہ یہ کہ ایک یوٹیوب چینل پر یہ خبر اڑائی گئی کہ میں ڈرامے میں کام کرنے کا ایک دن کا 6لاکھ روپیہ لیتی ہوں، یہ سن کر میرے تو ہوش اڑ گئے اور میں حیران بھی ہوئی کہ ایسی خبریں پھیلاتے لوگوں کو شرم بھی نہیں آتی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسی افواہ ہے جس کو سن کر میں نے دعا کی ہے کہ کاش یہ خبر سچ ثابت ہو جائے۔ کاش میں بھی ایک دن کا چھ لاکھ روپیہ لینا شروع کر دوں اور مجھے ملنا بھی شروع ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ ”ڈراموں میں اتنے پیسے نہیں ملتے ، ہاں اگر کوئی فنکار کمرشل میں کام کرتا ہے تو وہاں اسکو اچھا معاوضہ مل جاتا ہے” لیکن ڈراموں میں تو ایسا کوئی سین نہیں ہے۔

اداکار عدنان جیلانی نے یوٹیوب چینل بنا لیا

مزاحیہ اداکار لہری کی آج 11 ویں برسی

پنجابی فلم بوہے باریاں کو سنسر سرٹیفیکیٹ مل گیا

Shares: