ماضی کی معروف ماڈل ماہم امجد کے والدکے قتل کیس کی اہم سماعت

عدالت نے ملزم کو واپس لانے کی ہدایت دیکر سماعت 3 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی
0
119
maham amjad

سندھ ہائی کورٹ میں اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کے آفیسر امجد شاہ(ماضی کی معروف ماڈل ماہم امجد کے والد)کے قتل کیس کی سماعت آج کے دن ہوئی۔عدالت نے ملزم کو واپس لانے کی ہدایت دیکر سماعت 3 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔عدالتِ عالیہ میں یو اے ای فرار ہونے والے ملزم تقی حیدر کی واپسی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔دورانِ سماعت منسٹری آف فارن افیئرز کے حکام عدالت میں پیش ہوئے جنہوں نے پیش رفت رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ”یو اے ای حکام و دیگر کو ملزم کی واپسی کے لیے 11 اکتوبر کو ریمائنڈر بھیجا ہے”۔درخواست گزار ماہم امجد کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ہر سماعت پر ایک ہی رپورٹ جمع کرا دی جاتی ہے۔عدالت نے وزارتِ خارجہ اور وزارتِ داخلہ کے حکام کو ملزم کو واپس لانےکی ہدایت کی۔وزارتِ خارجہ کے حکام نے بتایا کہ یو اے ای کے حکام کی جانب سے خط کا جواب موصول نہیں ہوا ہے۔عدالت نے وزارتِ داخلہ اور خارجہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کی ملک واپسی کے لیے کوششیں کی جائیں۔عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 3 ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ درخواست گزار ماہم امجد کے والد کو 2008ء میں ان کے دفتر کے ساتھی نے قتل کر دیا تھا جو بعد میں متحدہ عرب امارات فرار ہو گیا تھا۔

میں اور سدھارتھ اپنی نجی زندگی کو پرائیویٹ رکھنا پسند کرتے ہیں کیارا ایڈوانی

جو بھی کہنا ہے مجھے کہیں میری فیملی کو کچھ نہ کہیں راج کندرا کی ..

دلیپ تاہل کو دو ماہ کی قید ہو گئی

Leave a reply