مہنگائی،غربت اور بیروزگاری،محنت کش بھوک مٹانےتھانہ پہنچ گیا،حوالات رہنے پر اصرار

0
28

بلوچستان کے علاقہ ڈیرہ اللہ یار کا محنت کش آسمان کو چھوتی مہنگائی ،غربت اور بیروزگاری سے تنگ آکر تھانہ پہنچ گیا.

ڈیرہ اللہ یار کا رہائشی محنت کش آئے روز بڑھتی ہوئی مہنگائی سے بہت پریشان تھا اوپر سے غربت اور بیروزگاری نے بھی اس کا گھر دیکھ رکھا تھا. مہنگائی، غربت اور بیروزگاری سے تنگ آکر محنت کش تھانے پہنچ گیا اور تھانہ والوں سے التجا کرنے لگا کہ اسے تھانہ میں بند کر دیا جائے، جبکہ تھانے کا عملہ اسے تھانے سے باہر جانے کے لئے کہتا رہا مگر وہ تھانہ سے باہر نہ جانے پر بضد رہا.

تھانے کے عملے نے مزدور سے دریافت کیا کہ وہ تھانہ میں کیوں بند ہونا چاہتا ہے؟ تو مزدور نے جواب دیا کہ اس کے پاس کرنے کو کوئی کام نہیں ہے اور بیروزگار ہے. آسمان کو چھوتی اشیاء خورونوش کی قیمتوں کے باعث وہ ایک وقت کی روٹی کھانے سے بھی قاصر ہے اس لئے اسے تھانہ کی حوالات میں بند کر دیا جائے .

اس کا کہنا تھا کہ تھانہ کی حوالات میں کم از کم کھانا تو مفت دیا جاتا ہے، اس کا مزید کہنا تھا کہ جب تک میں تھانہ کی حوالات میں رہوں گا تب تک زندہ رہوں گا، اگر مجھے حوالات میں بند نہ کیا تو میں تھانہ سے باہر مہنگائی ،غربت اور بیروزگاری کے ہاتھوں مارا جاوں گا. بلوچستان کے بیروزگار مزدور کی آہ وبکار حکمرانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے.بلوچستان کا صوبہ ہر دور میں ہی ترقیاتی منصوبوں کے لحاظ سے ملک کے باقی صوبوں کی نسبت پیچھے رہا ہے .

تھانہ میں سکونت اختیار کرنے کے خواہاں مزدورکی حالت زار نے بلوچستان کے حکمرانوں کے دعوں کی قلی کھول دی ہے .حکمران عوام کی فلاح اور بھلائی کیلئے منتخب ہو کر آتے ہیں مگر ایوانوں کے ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کرحکومتی خزانے پر بوجھ بنے ہوئے ہیں اور عوام کی حالت یہ ہوگئی ہے کہ وہ مہنگائی ، بیروزگاری اور غربت سے تنگ آکر تھانوں میں رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں

Leave a reply