بھارتی معروف گلوکارہ رینو شرمانے بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے وزیر دھننجے منڈے پر مبینہ طور پر زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔
باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رینو شرما نے الزام عائد کیا ہے کہ مہاراشٹرا کی کابینہ میں شامل وزیر شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ہے اور یہ سلسلہ کئی سال تک جاری رہا۔
رینو شرما نے اپنی رپورٹ میں الزام لگایا کہ شادی کے اصرار پر ریاستی وزیر نے انڈسٹری میں لانچ کرنے کے بہانے بنائے اور زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔
گلوکارہ نے کہا کہ 2013 میں نمبر بند کر کے شہر چھوڑ دیا تھا لیکن ریاستی وزیر اندور شہر سے زبردستی واپس لائے اور ممبئی میں ایک کرائے کے فلیٹ میں رکھا جبکہ ان کی زیادتی کی ویڈیو بھی بنائی جس کو وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر زیادتی کا نشانہ بناتے رہے اور مسلسل شادی سے انکاری رہے۔
I have lodged complaint of Rape @MumbaiPolice @CPMumbaiPolice against #DhananjayMunde no action till now @PawarSpeaks @supriya_sule @UdhavThackeray . Oshiwara police station is not even accepting my written complaint @Dev_Fadnavis my life is in threat please help @narendramodi pic.twitter.com/mf4ZlHxd6A
— renu sharma (@renusharma018) January 11, 2021
رپورٹس کے مطابق گلوکارہ کے سنگین الزامات کے بعد ممبئی پولیس نے ان کی درخواست پرمقدمہ درج کرلیا ہے تاہم کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔ رینو شرما نے ایف آئی آ ر کی کاپی سوشل میڈیا پر بھی پوسٹ کی ہے اور حکومت سے انصاف کی اپیل کی ہے۔
دوسری جانب دھننجے منڈے کا تعلق بھارت کی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی سے ہے اور وہ ریاست مہاراشٹرا میں شیو سینا کے اتحادی ہیں جبکہ وہ سوشل جسٹس اینڈ اسپیشل اسیسٹنس کے وزیر ہیں۔
ریاستی وزیر دھننجے منڈے نے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے اور کہا ہے کہ انہیں بدنام کرکے بلیک میل کیا جارہا ہے جبکہ گلوکارہ کی بہن سے ماضی میں تعلقات رہے ہیں اور ان سے 2 بچے بھی ہیں جنہیں اپنا نام دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2019 سے رینو شرما اور ان کی بہن نے پیسوں کیلئے بلیک میل کرنا شروع کردیا ہے جس کے خلاف گزشتہ سال مقدمہ بھی درج کرایا تھا۔
We have followed you. Please share your contact details in DM.
— Mumbai Police (@MumbaiPolice) January 11, 2021
دوسری جانب ممبئی پولیس نے گلوکاری کی ٹوئٹ پر رد عمل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے کیس کی پیروی کریں گے اور مزید تفصیلات کے لئے انہیں ڈی ایم میں اپنا نمبر شئیر کرنے کو کہا-
خیال رہے کہ گلوکارہ رینو شرما متعدد گانے گاچکی ہیں جس میں ’بے شرم‘ اور ’دیسی لو‘ شامل ہیں۔