لاہور:ویلڈن وزیراعظم عمران خان، آپ نے بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرکے حق اداکردیا ، باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان میں سکھ طبقے سے تعلق رکھنے والے رکن پنجاب اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے مودی سرکار کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم پرآوازاٹھانے پرخراج تحسین پیش کیا ہے ،
ذرائع کے مطابق ممبر پنجاب اسمبلی مہندرپال سنگھ نے بھارت میں ہونے والے مظالم پراپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ یہ وقت ہےکہ بھارت میں ہونے والے مظالم پرآواز بلند کی جائے ، مودی، آر ایس ایس اور شیو سینا نے جو ظلم ڈھانے شروع کئے ہیں دنیا کو متوجہ کرنے کی ضرورت ہے
مودی، آر ایس ایس اور شیو سینا نے جو ظلم ڈھانے شروع کئے ہیں دنیا کو متوجہ کرنے کی ضرورت ہے
بلا شبہ ہندوستان اپنے ڈھائے ظلم سے خود تباہ ہوگا لیکن ہمیں انسانیت کی خاطر ہندوستان میں رہنے والی اقلیتوں کی آواز کو اٹھانا ہوگا
ویلڈن وزیراعظم عمران خان@SHABAZGIL @OfficialDGISPR https://t.co/JGO0bwcSIS— Mahinder Pall Singh ( PAA JI) (@mpspaaji) May 21, 2020
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں مہندرپال سنگھ نے کہا ہےکہ بلا شبہ ہندوستان اپنے ڈھائے ظلم سے خود تباہ ہوگا لیکن ہمیں انسانیت کی خاطر ہندوستان میں رہنے والی اقلیتوں کی آواز کو اٹھانا ہوگا
سکھ رہنما نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ وزیراعظم نے بھارت میں ہونے والے اقلیتوں پرمظالم کے خلاف آواز بلند کرکے حق ادا کردیا ہے، وزیراعظم نے بھارتی مظالم کی جس طرح مذمت کی ہے اوراسے عالمی سطح پراٹھایا ہے وہ قابل تحسین ہے