نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی سیریز میں فواد خان اور ماہرہ خان ایک ساتھ نظر آئیں گے ، ” جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو” کے نام سے بنائی جانے والی ویب سیریز میں ماہرہ خان ، فواد خان کے علاوہ صنم سعید، احد رضا میر، حمزہ علی عباسی، بلال اشرف، مایا علی، اقرا عزیز، ہانیہ عامر، خوشحال خان، نادیہ جمیل، عمیر رانا اور ثمینہ احمد بھی شامل ہیں۔کہا جا رہا ہےکہ پہلی پاکستانی اوریجنل ویب سیریز کی کہانی اسی نام سے شائع ہونے والے فرحت اشتیاق کے ناول سے ماخود ہو گی ، اس کی شوٹنگ پاکستان کے علاوہ برطانیہ اور اٹلی میں ہو گی.
سیریز کی کہانی ‘سکندر’ کے گرد گھومتی ہے جو ہارورڈ یونیورسٹی میں قانون کا طالبعلم ہے۔سکندر کی ملاقات لیزا سے ہوتی ہے جو ایک ذہین فنکارہ ہے، مزاج کے اعتبار سے لیزا زندگی سے بھرپور ہے لیکن اس کا ماضی بہت کٹھن گزرا ہے۔ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ سیریز کتنی اقساط پر مبنی ہو گی . اس کی شوٹنگ کب شروع ہو گی اس کا تاحال اعلان سامنے نہیں آ سکا. تاہم شوبز میگزین کے مطابق پاکستان کی پہلی اوریجنل نیٹ فلیکس ویب سیریز میں میگا کاسٹ ایکشن میں دکھائی دے گی.