سینئر اداکارہ فردوس جمال نے شاید قسم کھا رکھی ہے کہ انہوں نے جب بھی بات کرنی ہے ایسی کرنی ہے جس سے ان پر شدید قسم کی تنقید ہو. ماہرہ خان کو بوڑھی اور ہیروئین نہ آنے کا مشورہ دینے کے بعد انہوں نے اداکار ہمایوں سعید کی اداکاری پر بھی سوال اٹھا دئیے ہیں . انہوںنے تو ہمایوں سعید کے بارے میں کہہ دیا ہے کہ اس بیچارے کی تو بات ہی نہ کریں نہ اسکی آواز ہے نہ اسکی باڈ لینگوئج نہ ہی کردار ہے. تفصیلات کے مطابق فردوس جمال گزشتہ دنوں احمد علی بٹ کے پروگرام میں مہمان بنے . احمد علی بٹ نے پانچ نام فردوس جمال کے سامنے رکھے اور ان کو دس
میں سے نمبر دینے کو کہا تو ہمایوں سعید کی باری آئی تو اسکو صفر ہی دے دیا بولے نہ اس کی آواز ہے نہ باڈی لینگوئج ہے نہ ہی کردار ہے. یوں فردوس جمال نے ہمایوں سعید کی اداکاری پر سوال اٹھا دئیے بلکہ ان کو اداکار ماننے سے ہی انکار کر دیا. فردوس جمال نے تو نعمان اعجاز کو چھ نمبر دئیے چار شخصیت کے دو اداکاری کے. سہیل احمد کی کی جم کر تعریف اور ان کو دس میں سے باراں نمبر دے دئیے. فردوس جمال نے فیصل قریشی اور اعجاز اسلم کو دس میں سے چار چار نمبر دئیے. یوں فردوس جمال ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئے ہیں کیونکہ انہوں نے تو ہمایوں سعید کو سیدھا بیچارہ ہی کہہ دیا اور ایک نمبر دینے کے بھی قابل نہ سمجھا.