ماہرہ خان کا اپنی پھپھو کے لئے جذباتی پیغام
پاکستان شوبز انڈسٹری کی عالمی شہرت یافتہ معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی دونوں پھپھوؤں کے لیے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام شئیر کیا
باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نےسوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی دونوں پھپھو ؤں کے ہمراہ اپنی ایک تصویر شیئر کی
https://www.instagram.com/p/B-2EHCYhs2q/?igshid=ee1f8c1w9tn7
تصویر شئیر کرتے ہوئے اداکارہ نے اپنی پھپھوؤں کے لئے ایک پیغام بھی تحریر کیا اداکارہ نے لکھا کہ میں ہمیشہ سے یہی سن کر بڑی ہوئی ہوں کہ پھوپھو اچھی نہیں ہوتی ہیں اور بچے اپنے والد کے گھر والوں کو اتنا پسند نہیں کرتے ہیں جتنا وہ اپنی والدہ کے گھر والوں کو پسند کرتے ہیں (یہ دیسی چیز ہو سکتی ہے) مجھے واقعی میں کبھی ایسا نہیں لگا
ماہرہ خان نے لکھا کہ میں تو اپنے دادا کے گھر میں ایک جوائنٹ فیملی میں بڑی ہوئی ہوں ہم سب مل کر ایک ساتھ رہتے تھے اور یہاں تک کہ جو رشتے دار ہمارے گھر میں نہیں رہتے تھے وہ بھی ہمارے گھر کے آس پاس ہی رہائش پذیر تھے
اداکارہ نے لکھا کہ میری دو پھپھو ہیں آپ سب تصور نہیں کرسکتے کہ وہ کیسی ہیں وہ خوبصورت ، ہنس مکھ ، مہربان اور مضبوط خواتین ہیں
انہوں نے لکھا کہ میری بڑی پھپھو ثریا ہیں انہوں نے ہی میرے والد کے والد ین کے بعد ہی میرے والد کو اپنے بچوں کی طرح سنبھالا ہے اور ان کی اچھی پرورش کے لیے کام کیا ہے میں نے ا پنی پھپھو جیسی خاتون کہیں نہیں دیکھی
ماہرہ خان نے لکھا کہ میری چھوٹی پھپھو کا نام سیما ہے جب وہ اپنے خاندان کے ساتھ امریکہ چلی گئی تھیں تو میں اس کے بعد سے جب بھی امریکہ جاتی تھی تو اُن کے گھر میں ہی رہتی تھی کیونکہ مجھے معلوم ہے کہ ایک وہ ہی جگہ ہے جو میرے لیے محفوظ ہے
ماہرہ خان نے لکھا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہم ان جیسے تعلقات کے ساتھ ہی بڑے ہوتے ہیں اور ان میں زیادہ کردار دادا اور دادی کا ہوتا ہے
ماہرہ خان نے لکھا کہ میرے دو چاچا ہیں اور میں اپنے تمام خاندان والوں کے لیے اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں