بالی وڈ اداکارہ مینا کماری جن کو ان کی بہترین اداکاری کی وجہ سے آج بھی یاد کیا جاتا ہے. انہوں نے پاکیزہ جیسی فلموں میں کام کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا. فلم پاکیزہ 70 کی دہائی میں بنائی گئی تھی اس فلم کے گیتوں نے اُن وقتوں میں بہت دھوم مچائی تھی . کہا جا رہا ہے کہا اب اس فلم کا پاکستانی ری میک بنایا جائیگا. جو پروڈکشن ہائوس یہ فلم بنانے جا رہا ہے اس نے کہا ہے کہ مینا کماری کے کردار کےلئے وہ بہت ساری پاکستانی اداکارائوں کے ساتھ رابطے میں ہیں. تاہم امکان ہے کہ ماہرہ خان اس کردار کو ادا کریں گی. اس ھوالے سے ماہرہ خان نے ابھی تک کوئی بیان نہیں دیا اور نہ ہی پروڈکشن ہائوس کے ساتھ ان کے کوئی ایسے معاملات طے پائے ہیں. یاد رہے کہ فلم پاکیزہ کے بعد مینا کماری دنیا سے
رخصت ہو گئیں تھیں . اس فلم کے ویسے تو تمام ہی گیت مشہور ہوئے لیکن چلتے چلتے اور موسم ہے آشقانہ آج تک سنے جاتے ہیں . یہاں تک کہ آج کی نوجوان نسل بھی ان گیتوں کو شوق سے سنتی ہے. اب دیکھنا یہ ہے کہ اگر ماہرہ خان مینا کماری کا کردار ادا کرتی ہیں تو شائقین ان کو مینا کماری کے روپ میں سراہتے ہیں یا نہیں کیونکہ مینا کماری کے چہرے کے تاثرات ایسے تھے کہ جن کو کاپی کرنا آسان نہیں ہے.