ماہرہ خان کامن ویلتھ کی ٹیم کے ساتھ خواتین اور بچوں کے ساتھ ہونے والے جنسی ہراسانی اور تشدد کے خلاف نومور مہم کا حصہ بن گئیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان خواتین اور بچوں کے ساتھ ہونے والے جنسی ہراسانی اور تشدد کے خلاف کامن ویلتھ کی ٹیم کے ساتھ نومور مہم میں شامل ہو گئیں-

باغی ٹی وی : اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انستاگرام پر اپنے اکاؤنت پر گزشتہ روز ایک ویڈیوشیئر کی ہے جس میں انہوں نے خواتین اور بچیوں پر تشدد کے حوالے سے کامن ویلتھ کی ٹیم کا حصہ بننے کی خبرشیئر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کامن ویلتھ کے ساتھ ’ نومور(اور نہیں)‘ مہم میں شامل ہونے پر فخرمحسوس ہورہا ہے۔
https://www.instagram.com/p/CE9eKsRh3AR/?utm_source=ig_embed
انہوں نے کہا کہ جنسی ہراسانی، گھریلو تشدد اورنہیں۔ دنیا بھرمیں ہرتین میں سے ایک خاتون ان مسائل کا نشانہ بنتی ہے۔ ہم سب کو آگے آنا ہوگا اور ان مسائل کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا۔

ماہرہ خان نے کہا کووڈ 19 وبا کے باعث ہونے والے لاک ڈاؤن میں یہ مسائل مزید بدترہوگئے ہیں اور ہم نے لاک ڈاؤن کے دوران تشدد کے ان واقعات میں مزید اضافہ دیکھا۔ ہم سب صحیح کرسکتے ہیں اور ہمیں کرنا چاہیئے۔ ایک طویل عرصے تک ہمارے معاشرے نے اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے کافی اقدامات نہیں کئے برائے مہربانی ہمارا ساتھ دیجئے اور اس مسئلے پر کھل کر بات کیجئے۔

ماہرہ خان نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کیپشن بھی تحریر کیا جس میں خواتین، بچوں، بچیوں اور لڑکوں کے ساتھ ہونے والے ظلم و زیادتی ، تشدد اور ہراسانی کے بارے میں بات کرتے ہوئے لکھا کہ اب ہمیں ایکشن لینا پڑے گا کیونکہ مسائل کی جڑیں بہت مضبوط ہوچکی ہیں۔ یہ وہ ذہنیت ہے جس سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔

اداکارہ نے ایسے جرائم میں ملوث لوگوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ان تمام لوگوں کو شرم آنی چاہیئے جوجرائم کے مرتکب ہوتے ہیں ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں کو بھی شرم آنی چاہیئے جو مسلسل خاموشی اختیارکئے ہوئے ہیں۔ ہمارا نصاب تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمارے ڈراموں، فلموں میں ہمارے بیانات پر دوبارہ نظر ڈالنے کی ضرورت ہے آئیں ہمارے ساتھ اس میں شامل ہوں۔

ماہرہ نے لکھا کہ خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد (بہت سارے کیسز میں بچوں اور مردوں کے خلاف بھی ) یہ ایک چھپی ہوئی وبائی بیماری ہے جو زندگیوں، معاشرے اور دنیا کی معیشت کو تباہ کردیتی ہے۔ موٹر وے پر ہونے والا خوفناک حادثہ اسی بات کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

ماہرہ خان نے اس مہم کے بارے میں لکھا کہ اس عالمی بحران کے ردعمل میں کامن ویلتھ اورنومورآرگنائزیشن نے ’کامن ویلتھ سیز نومور‘ ہیش ٹیگ کے ساتھ 9 ستمبرکوایک ڈیجیٹل پورٹل کا آغازکیا ہے جو کامن ویلتھ میں شامل 54 ممالک کوخواتین اورلڑکیوں کے خلاف ہونے والے گھریلواورجنسی تشدد کے خاتمے کے لیے وسائل اور مدد فراہم کرے گا۔

واضح رہے کہ کامن ویلتھ (دولت مشترکہ) اور نو مور فاؤنڈیشن کی جانب سے دنیا کے 54 ممالک میں گھریلو، جسمانی تشدد کے خلاف نئی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔اس کا مقصد کووڈ 19 کی وجہ سے جنسی اور گھریلو تشدد میں غیرمعمولی اضافےکو موثر طریقے سے روکنا ہے۔ کامن ویلتھ یا دولت مشترکہ کے اراکین میں ایشیا، افریقا، امریکہ اور بحرالکاہل کے 54 ممالک شامل ہیں۔

موٹروے زیادتی کیس: تحقیقاتی ٹیم کوایک ٹرک کی بھی تلاش:ٹرک جانےکے5 منٹ بعد 2 ملزمان…

موٹروے زیادتی کیس، متاثرہ خاتون سے بیان ریکارڈ کرنے کیلئے پولیس کا رابطہ،خاتون نے…

موٹروے زیادتی کیس، ملزم کی گرفتاری کی خبر پر آئی جی پنجاب میدان میں آ گئے

موٹروے زیادتی کیس،تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، عدالت میں درخواست دائر

2020:ابتدائی 6 ماہ کے دوران روزانہ 8 سے زائد بچوں سے جنسی زیادتی ہوئی: رپورٹ

وزیراعلیٰ کی نگری میں ایک اور شادی شدہ خاتون حوس کی بھینٹ چڑھ گئی

زیادتی کے مجرموں کیلئے سرعام پھانسی کی سزا کیلئے آواز اٹھائی ہے،فیصل واوڈا

میرا فائرنگ کیس:باغی ٹی وی کی خبر پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے

پاکستان اسلامی ریاست:اخلاقی،سماجی اورمذہبی اقدارکے منافی ڈرامے اب نہیں چلیں گے : پیمرا نے بول ٹی وی…

غیر اخلاقی مواد دکھانے والے ڈراموں پر پابندی لگانے پر عتیقہ اوڈھو کی پیمرا پر شدید…

نادیہ جمیل کا حالیہ دور کے پاکستانی ڈراموں پر برہمی کا اظہار

معروف خواجہ سرا گل پانڑا کو پشاور میں گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

مروہ قتل کیس:شوبز فنکاروں کا ملک میں مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کے قانون کا…

Comments are closed.